ETV Bharat / state

karnataka cm basavaraj bommaiبومئی نے راہل کو ناکام میزائل قرار دیا - کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی

کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے ہفتہ کو کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو ناکام میزائل قرار دیا اور الزام لگایا کہ کانگریس انہیں دوبارہ لانچ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔karnataka cm basavaraj bommai

بومئی نے راہل کو ناکام میزائل قرار دیا
بومئی نے راہل کو ناکام میزائل قرار دیا
author img

By

Published : Oct 15, 2022, 8:59 PM IST

بنگلورو:وزیر اعلی بسواراج بومئی یہاں 61ویں قومی ایتھلیٹک چمپئن شپ 2022 کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا پہلا میزائل ناکام ہو گیا ہے، اب کانگریس پارٹی انہیں دوبارہ لانچ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مزید یہ کہ انڈیا جوڑو یاترا کا کوئی مطلب یا مقصد نہیں ہے۔karnataka cm basavaraj bommai On Rahul Gandhi

بومئی نے راہل کو ناکام میزائل قرار دیا
بومئی نے راہل کو ناکام میزائل قرار دیا

بھارت جوڑو یاترا کا مطلب جاننے کی کوشش کرتے ہوئے مسٹر بومئی نے کہاکہملک متحد ہو کر آگے بڑھ کر بین الاقوامی سطح پر تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ اس لیے اسے دوبارہ ٹھیک کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مسٹر بومئی نے کہاکہ پوری دنیا اقتصادی سست روی کا سامنا کر رہی ہے بشمول جی-7 ممالک بالعموم اور امریکہ خاص طور پر، ہندوستان نے کم از کم جی ڈی پی سات فیصد پر برقرار رکھا ہے۔

ہفتہ کو بیلاری میں انڈیا جوڑو کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے مسٹر بومئی نے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بیلاری لوک سبھا سیٹ چھوڑ کر رائے بریلی سیٹ اپنے پاس رکھی ہے۔واضح رہے کہ محترمہ سونیا گاندھی نے 1999 کا لوک سبھا الیکشن بیلاری اور رائے بریلی سے لڑا تھا۔ بعد میں انہوں نے بیلاری سیٹ چھوڑ دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Muslim Organizationsدلت لڑکے پر ظلم کے خلاف دلت و مسلمانوں کا احتجاج

یہی نہیں مسٹر بومئی نے کہا کہ محترمہ سونیا گاندھی نے بیلاری سیٹ چھوڑنے سے پہلے اعلان کردہ 3000 کروڑ روپے کے خصوصی پیکیج کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ وہ جاننا چاہتے ہیں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کس منھ سے بیلاری میں پد یاترا پر ہیں۔ کیا یہ بیلاری کے لوگوں کے ساتھ غداری نہیں ہے؟

مسٹر بومئی نے کہا کہ تین روزہ جن سنکلپ یاترا کو چار اضلاع میں اچھا رسپانس ملا ہے اور کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’اس میں کوئی شک نہیں کہ جن سنکلپ یاترا 2023 کے اسمبلی انتخابات میں 150 سیٹیں جیت کر وجے سنکلپ یاترا بن جائے گی۔karnataka cm basavaraj bommai On Rahul Gandhi

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.