ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ضلع انتظامیہ کی اطلاع کے مطابق دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاریہ سال 19 جولائی اور 22 جولائی کو منعقد ہوں گے۔ اس سال کورونا وبا کو ذہن میں رکھتے ہوئے دو دن میں ہی تمام امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔
ضلع یادگیر اس سال دسویں جماعت کے امتحانات میں 17749 طلبا شرکت کر رہے ہیں جن کے لیے ضلع بھر میں 92 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ شہری علاقوں میں 51 اور دیہی علاقوں میں 41 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان امتحانی مراکز میں 2400 اساتذہ کی ڈیوٹی تیعنات کی گئی ہے۔
ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت اور محکمہ صحت کے تعاون سے تمام امتحانی مراکز میں اسکریننگ، ٹیسٹنگ کے علاوہ ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا جائے گا اور ساتھ ہی طلبا و طالبات کو سنیٹائزر اور ماسک مہیا کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جے ای ای مین کے تیسرے مرحلے کے 20 جولائی اور چوتھے مرحلے کے امتحان 27 جولائی سے
ایک طالب علم اور دوسرے کے بیچ 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا مختلف امراض کے شکار طلباء کے لئے اور کورونا سے متاثر طلبا و طالبات کے لیے علیحدہ کمرے مختص کیے جائے گے۔
امتحانات صبح دس بج کر 30 منٹ سے ایک بچ کر 30 منٹ تک ہوں گے 92 امتحانی مراکز میں 2400 اساتذہ جو اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے ان کو ویکسین پہلے ہی دی جا چکی ہے۔