ETV Bharat / state

کرناٹک سیاسی بحران: کمارا سوامی کا آج کابینی اجلاس طلب - کرناٹک

ریاست میں جاری سیاسی بحران کے سبب اتحادی حکومت کے وزیراعلی کمارا سوامی نے آج ریاستی کابینی اجلاس طلب کیا ہے۔

وزیراعلی کمارا سوامی
author img

By

Published : Jul 11, 2019, 8:37 AM IST

کابینی اجلاس میں وہ تمام وزراء شاہل ہوں گے جنھوں نے پارٹی صدر کو اپنی استعفی سونپا تھا۔

گزشتہ روز کرناٹک کے وزیر ڈی کے شیوکمار ممبئی کے رینائسنس ہوٹل میں ٹھہرے باغی اراکین اسمبلی کو منانے کے لیے گئے تھے لیکن انھیں ہوٹل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

بعد از ممبئی پولیس نے انھیں گرفتار کرلیا اور انھیں باغی اراکین اسمبلی سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

شیوکمار کمار جو گزشتہ شب ہی بینگلورو پہینچے ہیں ان کا کہنا ہے کہ' یہ شرمناک معاملہ ہے انھیں زبردستی بینگلورو بھیجا گیا ہے ممبئی اپنی مہمان نوازی کے لیے جانا جاتا ہے میں نے وہاں ہوٹل میں ایک کمرہ بک کیا تھا اور ان کے دوستوں اور وزراء سے ملاقات کرنے کے لیے یہ ایک سرکاری دورہ تھا لیکن بی جے پی اور حکام نے اپنی طاقت کا غلط استعمال کیا'۔

حالاںکہ باغی کانگریسی رکن اسمبلی ایس ٹی سوما شیکھر جو بینگلورو ترقیاتی اتھاریٹی(بی ڈی اے) کے چیئرمین ہیں وہ بھی گزشتہ روز ممبئی سے بینگلورو واپس آگئے ہیں اور ایسا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بی ڈی اے کی آج ہونے والے اجلاس میں وہ بھی شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ سوماشیکھر بھی بقیہ باغی اراکین اسمبلی کے ساتھ ممبئی کے ہوٹل میں ٹھہرے تھے لیکن وہ بھی گزشتہ شب بینگلورو روانہ ہوگئے۔
کرناٹک میں صرف 13 ماہ قبل اقتدار میں آئی کانگریس- جنتا دل کی اتحادی حکومت اپنے 10 اراکین اسمبلی کے استعفی کے سبب سیاسی بحران کی زد میں ہے۔

جبکہ کانگریس بی جے پی پر الزام عائد کررہی ہے کہ' بی جے پی ریاست میں حکومت کو گرانے کی کوشش کررہی ہے۔ دوسری جانب اتحاد اپنی حکومت بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.