ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں سگما فاؤنڈیشن و لیڈ ٹرست کے زیر اہتمام 8 ویں دو روزہ جنوبی بھارت این جی اوز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر سکریٹری برائے اقلیتی بہبود ابراہیم اڈور نے شرکت کی۔
اس موقع پر سکریٹری برائے اقلیتی بہبود ابراہیم اڈور نے کہا ہے کہ حکومتوں کی فلاحی اسکیمز کو اصل مستحقین کو پہنچانا این جی اوز کی اہم ذمہ داری ہوتی ہے ۔
وہیں ڈائریکٹوریٹ آف اقلیتی کے انچارج اصلاح الدین گدیال مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کی ہے۔
اس موقع پر ریاستی حکومت کے محکمہ اقلیتی بہبود کے سکریٹری ابراہیم اڈور آئی اے ایس نے سماجی تنظیموں کے ذمہ داروں کو آواز دی کہ وہ اپنی خدمات کے دائرے کو وسعت دینے کے ساتھ یہ بھی یقینی بنائیں کہ حکومتوں کی طرف سے جو فلاحی اسکیمیں سماج کے غریب طبقے کے لئے نافذ کی جاتی ہیں ان کا فائدہ اصل مستحقین تک پہنچے۔
اس موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی کانفرنس میں کئی ایسے سماجی کارکنان جنہوں نے معاشرہ کے لیے نمایاں خدمات انجام دئے ہیں انہیں ایوارڈس و اعزازات سے نوازا گیا۔