بیدر: ریاست کرناٹک میں کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کے وزراء کے استقبالیہ کا سلسلہ جاری ہے۔ نو منتخب وزیر جنگلات و ماحولیات اور بیدر کے ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے اور بلدی انتظامیہ اور حج کے وزیر رحیم خان کا بیدر ضلع میں آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔
ریاستی حکومت کی کابینہ میں شمولیت کے بعد پہلی بار بیدر کی آمد پر دونوں رہنماوں کا شاہ پور گیٹ پر زبردست آتش بازی کرتے ہوئے شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر وزراء کے علاوہ کانگریس پارٹی کے سینیئر قائدین موجود تھے۔ استقبالیہ تقریب کے موقع پر جلوس کا بھی انعقاد کیا گیا جو نیی کمان، سدی تعلیم چوبارہ، گاوان چوک،امبیڈکر سرکل، سے نکالا گیا۔ شہر کے اہم علاقوں کے سڑک کے دونوں جانب نئے وزارء کے استقبال کے لیے ہزاروں لوگ منتظر تھے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں دونوں وزرا کی شال پوشی وگلپوشی باکثرت کی گئی۔
اس موقع پر وزرا نے بیدر کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ مستقبل میں اور بہتر کام کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ لوگوں کا اعتماد ان پربرقرار رہ سکے۔اس مرتبہ ریاست کرناٹک میں عوام کی حکومت بنی ہے۔حکومت نے عوام جو وعدے کئے ہیں اسے ہر حال میں نبھانے کی کوشش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:CM Siddaramaiah بچہ مزدوری قابل سزا جرم، سب مل کر اسے دور کریں، وزیر اعلیٰ سدرامیا
واضح رہے کہ ریاستی وزیر برائے جنگلات اور ماحولیات ایشور کھنڈرے اپنے اسمبلی حلقہ بھالکی سے مسلسل چار بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں جبکہ کابینہ کے وزیر برایے بلدی انتظامیہ وحج رحیم خان اپنے اسمبلی حلقے بیدر سٹی حلقہ سے مسلسل چوتھی بار کامیاب ہوئے ہیں۔