انتخابی میدان میں فی الحال کل 165 امیدوار ہیں، جو اپنی۔ اپنی جیت کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگائے ہوئے ہیں۔
ریاستی الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ 21 نومبر کو پرچہ نامزدگی کی جانچ پرکھ کے بعد 218 امیدوار میدان میں تھے، جن میں سے 53 امیدواروں نے نام واپس لینے کی آخری تاریخ جمعرات کو اپنا پرچہ نامزدگی واپس لے لیا۔ کے آر پیٹ اور ییلپور اسمبلی حلقوں میں سب سے کم سات سات امیدوار ہیں جبکہ شیوجی نگر اور ہوسکوٹے حلقوں میں سب سے زیادہ 19۔19 امیدوارمیدان میں ہیں۔
ان تمام 15 حلقوں میں 18.52 لاکھ خاتون رائے دہندگان سمیت کل 37.77 لاکھ رائے دہندگان ووٹ ڈالیں گے۔
چیف الیکٹورل افسر سنجیو کمار نے کہا کہ ووٹر لسٹ کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ تک اپڈیٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس فہرست کو ضمنی الیکشن کے لحاظ سے کافی بڑا بتایا۔
اس الیکشن میں پہلی بار ووٹ ڈالنے والے ووٹروں کا اہم کردار ہوگا۔ پہلی بار ووٹ ڈالنے والے 18 اور 19 برس کے رائے دہندگان کی تعداد 79714 ہے جو کسی بھی امیدوارکی فتح و شکست میں فیصلہ کن کردار میں ہوں گے۔