ETV Bharat / state

کرناٹک: پٹرول ڈیزل کے بڑھتے دام کے سبب بسوں کے کرائے میں اضافہ - kalburgi news

ریاست کرناٹک میں نارتھ ایسٹ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے بسوں کے کرائے میں 12 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔

پٹرول ڈیزل کے بڑھتے دام کے سبب بسوں کے کرائے میں اضافہ

author img

By

Published : Feb 29, 2020, 11:04 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:50 PM IST

اس موقع پر نارتھ ایسٹ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی مینیجنگ ڈائریکٹر زہرہ نسیم نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل کرناٹک میں سنہ 2014 میں بس کرائے میں اضافہ کیا گیا تھا اور اب کئی برسوں کے بعد اس سال پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بڑھ جانے پر بسوں کے کرائے میں مناسب اضافہ کیا گیا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ کرائے میں 12 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے لیکن یہ زیادہ اضافہ نہیں ہے کیونکہ اس مناسبت سے پٹرول ڈیزل کے دام کافی بڑھے ہیں لیکن عمومی اور طلبأ کے پاس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے صرف ٹکٹ کے دام بڑھائے گئے ہیں۔

زہرہ نسیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ ے فی کلو میٹر کے حساب سے کرائے میں تخفیف ہوئی ہے کیونکہ پہلے فی کلو میٹر کا کرایہ سات روپئے تھا لیکن اب اسے پانچ روپئے کردیا گیا ہے یعنی کے دو روپئے کی کمی کی گئی ہے۔

پٹرول ڈیزل کے بڑھتے دام کے سبب بسوں کے کرائے میں اضافہ

گلبرگہ سے بیدر کا سابق کرایہ 112 روپئے تھا جسے اب 125 روپئے کردیا گیا ہے اسے طرح سے گلبرگہ سے بنگلور (پرانا کرایہ 585) کا کرایہ 655، گلبرگہ سے ہبلی (پرانا کرایہ 350) کا کرائی اب 392 روپئے ہے یعنی کہ 42 روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح سے ایکپریس بسوں کے کرائے میں بھی معمولی اضافہ کیا گیا ہے جیسے گلبرگہ سے ممبئی کے لیے پہلے 796 روپئے کرایہ ادا کرنا ہوتا تھا لیکن اب 806 روپئے ادا کرنا ہوگا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.