ETV Bharat / state

Demand Compensation For Farmers بیدرمیں غیرموسمی بارش سے فصلیں برباد - ناگاماراپلی فاؤنڈیشن کے صدر سوریا کانت ناگاماراپلی

بیدر ضلع کے مرکل گاؤں میں ژالہ باری سے فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ بی جے پی لیڈر سوریا کانت نے مرکل گاؤں کا دورہ کرتے ہوئے کسانوں سے ملاقات کی اور متاثرہ کسانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ Demand Compensation For Farmers

بیدرمیں غیرموسمی بارش سے فصلیں برباد
بیدرمیں غیرموسمی بارش سے فصلیں برباد
author img

By

Published : Mar 21, 2023, 2:29 PM IST

بیدرمیں غیرموسمی بارش سے فصلیں برباد

بیدر: ریاست کرناٹک بی جے پی کے ایگزیکٹیو ممبر اور ڈاکٹر گروپدپا ناگاماراپلی فاؤنڈیشن کے صدر سوریا کانت ناگاماراپلی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسانوں کو فوری طور پر مناسب معاوضہ فراہم کرے جنہیں ژالہ باری کی وجہ سے فصلوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بیدر کے مرکل گاؤں کے اپنے دورے کے دوران ناگاماراپلی نے فصلوں کے نقصان کا معائنہ کیا اور بتایا کہ فصلوں کے نقصان کی وجہ سے کسان متاثر ہو رہے ہیں۔ ژالہ باری کے سبب آم، باغبانی فصلیں، مکئی، سبزیاں اور دیگر شامل ہیں۔ فصلوں کے نقصان کی وجہ سے کسان تباہ و برباد ہو گئے ہیں اور زراعت و دیگر محکموں کے افسران سے نقصان کا سروے کرنے اور حکومت کو رپورٹ بھیجنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر کے ساتھ اپنے موبائل فون پر بات چیت کے دوران مسٹر ناگاماراپلی نے ڈائریکٹر کو ژالہ باری سے فصلوں کے نقصان کے بارے میں جانکاری دی۔ اس سلسلے میں فورا سروے کرایا جائے۔ جن کسانوں کی فصلیں تباہ ہوئی ہیں انہیں معاوضہ دیا جائے۔ جواب میں ڈائریکٹر نے یقین دہانی کرائی کہ قواعد کے مطابق سروے کرایا جائے گا اور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Contract Workers Strike in Bengaluru بنگلورمیں میونسیپلٹی کارپوریشن کے کانٹریکٹ ملازمین کا دھرنا

کسان رہنما شنکر نے بھی ڈائریکٹر زراعت سے بات کی اور کسانوں کی حالت زار کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو وقت پر معاوضہ مل جاتا ہے تو انہیں کچھ کم نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔گاؤں کے کئی لیڈران اور کسان جن میں چنایا سوامی، کماشٹی، رمیش، پرشانت، ستیش، مسٹر ناگاماراپلی کے دورے کے دوران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.