ETV Bharat / state

نیپال میں بھی اردو کی ایک چھوٹی سی بستی آباد ہے: شاعر امتیاز وفا

نیپال کے مشہور اردو شاعر امتیازوفا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے کہا کہ ہمارے ملک نیپال میں بھی اردو کی ایک چھوٹی سی بستی آباد ہے۔ نیپال میں اردو بولنے والوں کی آبادی کم ہونے کے باوجود اس زبان کے فروغ کے لئے وہاں بڑے پیمانے پر کام کیا جاتا ہے۔ Nepali Urdu Poet Imiyaz Wafa

نیپال میں بھی اردو کی ایک چھوٹی سی بستی ہے:امتیاز وفا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 24, 2023, 2:37 PM IST

نیپال میں بھی اردو کی ایک چھوٹی سی بستی ہے:امتیاز وفا

بیدر: سرزمین نیپال کی ایک ایسی شخصیت جو اردو کی شمع روشن کرنے اور وہاں کی اردو اکاڈمی کے کارناموں کو اردو دنیا میں متعارف کرنے والی شخصیت کا نام امتیاز وفا ہے جو ان دنوں کرناٹک کے ضلع بیدر کے دورے پر ہیں۔ نیپال کے مشہور اردو زبان کے شاعر امتیاز وفا نے اپنے دورہ کرناٹک کے دوران ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔ امتیاز وفا نے کہا کہ نیپال میں اردو ماحول کو بنانے سنوارنے میں نیپال اردو اکاڈمی گزشتہ 20 برسوں سے اپنی گراقد خدمات انجام دے رہی ہے۔ خصوصا کتابوں کا ترجمہ اردو کتابوں کی چھپائی اور نیپال کے صدر مقام کھٹمنڈو میں ادبی عالمی مشاعروں سے نیپال میں اردو ادب کی فضا کو ہموار کرنے کی پوری پوری کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیپال میں اردو بولنے والے اور سمجھنے والوں کی تعداد بہت کم ہے لیکن اردو اکیڈمی شعراء ادبا کی جو اردو بستی ہے وہ کافی محنت کر رہی ہے۔ ادب سے لگاؤ کہ سوال پر امتیاز وفا نے کہا کہ مجھے بچپن ہی سے ادب سے لگا رہا ہمارے گھر کا ماحول بھی ادبی تھا ادبی محفلوں اور شعری ذوق و شوق نے شعر لکھنے اور شاعری کرنے پر مجبور کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یادگیر میں تاریخ ساز اجلاس یادگار یادگیر کانفرنس

الحمدللہ کرناٹک مہاراشٹر اتر پردیش جیسی ریاستوں میں منعقد ہونے والے عالمی مشاعروں میں شرکت کرتے ہوئے نیپال کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا ہے
انہوں نے کہا کہ نیپال میں اردو کی ایک چھوٹی سی بستی ہے لیکن اردو زبان کو چاہنے والے اور شعر و ادب سے جڑی شخصیات نیپال میں اردو کی کئی شمع روشن کرنے میں دن رات محنت کر رہی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.