ETV Bharat / state

بیدر کے کانگریس لیڈر محمد ایاز خان کی کھڑگے سے ملاقات

تلنگانہ حلقہ اسمبلی مشیر آباد کے الیکشن انچارج ڈاکٹر محمد ایاز خان نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں مشیر آباد اسمبلی حلقہ سے کانگریس اُمیدوار کی انتخابی تشہیر سے متعلق سرگرمیوں کا جائز لیا گیا۔  Congress leader of Bidar Muhammad Ayaz Khan meet with Kharge

بیدر کے کانگریس لیڈر محمد ایاز خان کی کھرگے سے ملاقات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 25, 2023, 11:37 AM IST

بیدر: بیدر ضلع کے کانگریس لیڈر ڈاکٹر محمد ایاز خان جو کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں حیدر آباد کے حلقہ اسمبلی مشیر آباد کے الیکشن انچارج بھی ہیں۔ انہوں نے مشیر آباد اسمبلی حلقہ میں انتخابی تشہیر کی سرگرمیوں کا جائز لیا اور کانگریس اُمیدوار کے موقف کو مضبوط کرنے کی کوششیں کی۔ حلقہ اسمبلی مشیر آباد کے کانگریسی امیدوار انجکمار یادو کی کامیابی کے لیے زبردست کوششیں جاری ہیں۔ ڈاکٹر محمد ایاز خان نے انتخابی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے حیدر آباد پہنچے اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے سے ملاقات کی اور مشیر آباد حلقہ کے حوالہ سے انتخابی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Assembly Elections 2023 کانگریس پانچ ریاستوں میں کامیابی حاصل کرے گی: ملکارجن کھرگے

اس موقع پر کرناٹک کے وزیر ہاؤزنگ اور اقلیتی بہبود محکمہ کے ریاستی وزیر ضمیر احمد خان اور دیگر کانگریسی لیڈرس موجود تھے۔ واضح رہے کہ بیدر ضلع کے سینئر کانگریس لیڈر محمد ایاز خان کو پڑوسی ریاست تلنگانہ میں مشیر آباد اسمبلی حلقہ کا انتخابی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ ایاز خان بیدر ضلع کے سینئر کانگریس لیڈروں میں سے ایک ہیں اور انہوں نے پارٹی کے مختلف کاموں میں مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس لیے انہیں ریاست تلنگانہ کے مشیر آباد اسمبلی حلقہ کے انتخابی انچارج کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.