ETV Bharat / state

Dutch Vlogger Harassed In Bengaluru بنگلورو میں ڈچ یوٹیوبر کے ساتھ بدسلوکی کرنے والا تاجر گرفتار

دارالحکومت بنگلورو میں پولیس نے ایک دکاندار کو ہالینڈ کے سیاح کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ اس واقعے کے وقت ڈچ سیاح بازار میں ویڈیو بنا رہا تھا۔ پولیس نے کہا کہ سیاحوں سے بدسلوکی برداشت نہیں کی جا سکتی ہے۔

بنگلورو میں ڈچ یوٹیوبر کے ساتھ بدسلوکی کرنے والا تاجر گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 12:18 PM IST

بنگلورو میں ڈچ یوٹیوبر کے ساتھ بدسلوکی کرنے والا تاجر گرفتار

بنگلورو: ریاست کرناٹک میں ویڈیو میں یوٹیوبر کو شہر کے کے آر بازار میں سیلفی ویڈیو شوٹ کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب ایک شخص اس کی ریکارڈنگ پر اعتراض کرتا ہے اور اس کا ہاتھ پکڑ کر موڑنے کی کوشش کرتا یے۔ بنگلورو میں چک پیٹ کے قریب ایک ڈچ یوٹیوبر کو مبینہ طور پر ایک مقامی تاجر نے اس وقت زدوکوب کیا جب غیر ملکی یوٹیوبر علاقے میں ایک ویڈیو ریکارڈ کر رہا تھا۔ مذکورہ مقامی تاجر کے ہاتھوں سے نکلنے کے بعد یوٹیوبر کچھ دیر تک پریشان رہا اور پھر وہیں بازار میں آگے بڑھتے ہوئے کچھ اور لوگوں سے بات کی اور راحت کی سانس لی۔ اس دوران یوٹیوبر نے مزید لوگوں سے بات کی۔ ایک شخص نے انہیں خوشی خوشی ایک کیلا دیا جسے لے کر یوٹیوبر پیڈرو نے کہا 'یہ ہے انڈیا۔'

بنگلورو پولیس کمشنر کے مطابق یہ ایک پرانا ویڈیو ہے جو کہ اب انٹرنیٹ پر گردش کر رہا ہے۔ ویڈیو میں ہراساں کرنے والے شخص کی شناخت کر لی گئی ہے۔ اس پر کارروائی بھی کی گئی ہے۔ کمیشنر نے کہا کہ بنگلورو میں کسی سیاح سے بدسلوکی یا زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ویڈیو میں مذکورہ یوٹیوبر کو بازار میں سیلفی ویڈیو شوٹ کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب ایک آدمی نے اس کی ریکارڈنگ پر اعتراض کیا اور اس کا ہاتھ پکڑکر موڑنے کی کوشش کی۔ ڈچ شخص کو بار بار اسے چھوڑنے کی درخواست کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اصل میں یہ واقعہ ویڈیو کے اپ لوڈ ہونے سے چند دن پہلے پیش آیا تھا، لیکن یوٹیوبر پیڈرو کی جانب سے اسے یوٹیوب پر شیئر کرنے کے بعد ہی اس معاملے پر پولیس انتظامیہ کی توجہ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistani Flag And Balloons Found ضلع ادھم پور میں پاکستانی پرچم اور غبارے برآمد

پولیس کے مطابق اس تاجر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کی شناخت نواب حیات شریف کے نام سے کی گئی ہے اور اس کے خلاف کرناٹک پولیس ایکٹ کی دفعہ 92 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، جس میں "سڑک کے بعض جرائم اور پریشان کرنے" کی بنیاد پر سزا تجویز کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.