برسوں قبل یہ جگہ ویران ہوا کرتی تھی، اور سارے علاقہ میں اہل ایمان کے لیے مسجد نہ تھی، اس وقت چند نوجوانوں نے ایک عالیشان مسجد کا خواب دیکھا، اور مسجد کے لیے فنڈز کا انتظام کیا اور ایک مسجد کی بنیاد رکھی، جو بعد میں ایک عالیشان مسجد کی شکل میں بلال کے نام سے جانی گئی۔
مسجد بلال کل 5.5 ہزار سکوائر فٹ میں تیار کی گئی، جو کہ دو منزلوں پر مشتمل ہے جس میں بیک وقت ساڑھے پانچ ہزار مصلیان نماز ادا کرسکتے ہیں۔
مسجد بلال کمیٹی کے سیکریٹری محمد فیاض نے بتایا کہ مسجد بلال خدمت خلق کے لیے ایک مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔
مسجد کے زیر اہتمام ایک ڈیالیسس ہسپتال چلتا ہے، جہاں غریب و مستحق مریضوں کا مفت میں علاج کیا جاتا ہے۔
علاوہ ازیں مسجد کی جانب سے میداوی طلبا کو سکالرشپ بھی دی جاتی ہے اور یہاں قوم کی غریب بچیوں کی اجتماعی شادیوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
سیکریٹری محمد فیاض نے بتایا کہ مسجد بلال یقیناً ایک مرکز ہے جو غریبوں اور مسکینوں کے لیے جہاں سے مکتب دینیات سے عصری تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کی مالی امداد کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ مسجد بلال کے پچھلے حصہ میں ایک وسیع زمین ہے جہاں پر عیدگاہ ہے جس میں عیدین کے اوقات میں بیک وقت 20 ہزار مسلمان نماز ادا کرسکتے ہیں۔