گلبرگہ: کرناٹک اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروع پر پہنچ چکی ہے۔تمام سیاسی جماعتیں ریاست کے تمام اضلاع میں زور شور سے انتخابی مہم چلا رہیں ہیں۔سیاسی جماعتوں نے ووٹرز کی توجہ اپی اپنی طرف مبذول کرانے کی ہرممکن کوشش میں مصروف ہیں۔ کرناٹک میں 10 مئی کو اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کو پولنگ بوتھ تک لانے کے لئے بیداری مہم بھی چلا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق گلبرگہ ضلع میں 9 اسمبلی حلقے آتے ہیں ان میں گلبرگہ شمال ،گلبرگہ جنوب ،افضل پور،جیورگی،چیتاپور،سیڑم،چنچو لی ،گلبرگہ رولر،الند حلقے آتے ہیں۔گلبرگہ شمال کی بات کی جائے تو یہاں سب سے زیادہ مسلم ووٹرس کی تعداد زیادہ ہے۔یہاں پر کل3لاکھ 6 ہزار سے زائد ووٹرز موجود ہیں۔ انمیں ایک لاکھ 50 بزار سے زائد مسلم ووٹرز ہیں۔ یہاں 2008 سے مسلسل مسلم امیدوار کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ دو مرتبہ مرحوم قمر السلام نے کانگریس کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کے انتقال کے بعد 2018 میں ان کی اہلیہ محترمہ کنیز فاطمہ نے بھی کانگریس کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:Bidar Congress پوجا جارج بیدر مہیلا کانگریس یونٹ کی صدر نامزد
اس سال2023 اسمبلی انتخابات کے لئے یہاں سے کانگر یس پارٹی سے محترمہ کنیز فاطمہ، جنتادل سیکولر پارٹی سے ناصر حسین استاد، بی جے پی سے چندو پاٹل، عامآدمی پارٹی سے سجاد علی انعامدار اور بھی دیگر پارٹیوں کے امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ اس موقع پر سماجی کارکن یوسف پٹیل نے کہا کہ گلبرگہ قومی یکجہتی کا گہوارہ ہے۔ یہاں ہندو مسلم بھائی چارگی ہمیشہ ایک مثال رہی ہے۔