ETV Bharat / state

Karnataka Election: بیدر میں اسٹرانگ روم کے باہر سخت سکیورٹی، کاؤنٹنگ کی تیاریاں مکمل

author img

By

Published : May 12, 2023, 12:39 PM IST

بیدرضلع بھرکے تمام 6 حلقہ جات اسمبلی میں بروز چہار شنبہ رائے دہی پرامن طور پراختتام پذیرہوئی اورضلع میں رائے دہی کا فیصد 71سے زیادہ رہا۔ اسی دوران 13 مئی کو منعقد کاؤنٹنگ کے لیے بیدر ضلع انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر تیاریاں کر لی ہیں۔

کرناٹک انتخابات ای وی ایم مشین اسٹرانگ روم میں محفوظ

بیدر: ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر بروز چہارشنبہ بیدر ضلع بھر کے بیشتر مقامات پر رائے دہی کا عمل مکمل ہوتے ہی تمام 6 اسمبلی حلقہ جات کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) بھومریڈی کالج کے اسٹرانگ روم میں رکھ دیے گئے ہیں۔ اسٹرانگ روم کے باہر سخت سکیورٹی بندوبست کیے گئے ہیں۔ بیدر ضلع بھر کے تمام 6 حلقہ جات اسمبلی میں بروز چہارشنبہ رائے دہی پر امن طور پر اختتام پذیر ہوئی اور ضلع میں رائے دہی کا فیصد 71سے زیادہ رہا۔ اسی دوران 13 مئی کو رائے شماری کے لیے بیدر ضلع انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر تیاریاں کر لی ہیں۔
بیدر کے بھومریڈی کالج میں رائے شماری کیلئے درکار نظم مکمل کر لیا گیا ہے۔ ہر رائے شماری مرکز میں عصری اور موثر رائے شماری کیلئے ٹیبل لگائے گئے ہیں اور ہر مرکز میں ضرور ہنگامی انتظامات کرنے پر رائے شماری مرکز کے لئے آبزرور اور ایکشن آفیسر کو نا مزد کرتے ہوئے ضلع ایکشن آفیسر و ڈپٹی کمشنر بیدر گویندریڈی نے احکامات جاری کئے ہیں۔ ضلع بھر کے تمام اسمبلی حلقہ جات میں رائے دہی کا عمل پرامن رہا۔

مزید پڑھیں: Karnataka Assembly Election کرناٹک میں 224 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ کا عمل ختم، نتائج کا اعلان 13 مئی کو

ڈپٹی کمشنر بیدر وہ الیکشن آفیسر گویندریڈی ، ضلع پنچایت چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا ایم وہ دیگر نے بھومریڈی کالج پہنچ کر راۓ شماری کے لیے بنائے گئے خصوصی رومس کا معائنہ کیا بیدر شہر کے بھومریدی کالج کو زبردست پولیس بندوبست میں لا کر یہاں اسٹرانگ رومز میں ای وی ایم مشین کو محفوظ کیا گیا ہے جہاں پر ضلع بیدر تمام چھ اسمبلی حلقوں کی ووٹوں کی گنتی 13مئی کو ہوگی جس کے لئے یہاں ساری تیاریاں ڈپٹی کمشنر بیدر گویند ریڈی کی نگرانی میں کرلی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بیدر گویندریڈی ضلع پنچایت چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا ایم ، اور ضلع بیدر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چن بسوانا نے ضلع بیدر کے چھ اسمبلی حلقوں میں پر امن پولنگ کے لئے ضلع کی عوام اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے 13 مئ کو ووٹوں کی گنتی کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.