ETV Bharat / state

AAP Candidate Nasimuddin Patel بیدر جنوب سے عآپ کے امیدوار نسیم الدین پٹیل جیت کیلئے پرعزم - سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز

بیدر جنوب سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار نسیم الدین پیٹل کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 میں کامیابی حاصل کرنے کے ارادے سے انتخابی میدان میں اترچکے ہیں۔ انہوں نے عوام سے کمزور طبقے کی مدد کرنے کے لیے ایک موقع دینے کی اپیل کی۔

ایک بار خدمت کا موقع دیں
ایک بار خدمت کا موقع دیں
author img

By

Published : Apr 12, 2023, 1:19 PM IST

بیدر جنوب سے عاپ کے امیدوار نسیم الدین پٹیل جیت کے لئے پرعزم

بیدر: کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے توں توں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہے۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی بھی اپنی پوری طاقت کے ساتھ اتری ہے۔ پارٹی کو امید ہے کہ دہلی اور پنجاب کی طرح کرناٹک کی سرزمین پر اروند کجیروال کو ریاستی سیاست میں قدم جمانے کا موقع ملے گا۔

بیدر جنوب سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار نسیم الدین پٹیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ رکن اسمبلی تمام محاذ پر ناکام ہو چکے ہیں ۔حلقے میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں۔ منا اکھیلی قصبہ میں ایک فائر اسٹیشن تک نہیں ہے۔ لوگ بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔اس سے عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔عام لوگوں کو بنیادی سہولیات اور ترقیاتی کاموں کے علاوہ کچھ بھی نہیں چاہئے۔سابق رکن اسمبلی نے عوام کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش نہیں کی۔عوام ان سے اب چکی ہے۔لوگوں کو متبادل کی تلاش ہے

یہ بھی پڑھیں:Karnataka Assembly Election اقلیتی مورچہ کے سکریٹری محمد تحسین احمد بی جے پی سے مستعفی

عام آدمی پارٹی کے امیدوار نے کہاکہ وہ عوام سے ایک موقع دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔عوام کی خدمت کے لئے انہیں ایک موقع دیا جائے ۔جس طرح سے اروند کجیروال نے دہلی میں ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ہے ٹھیک اسی انداز میں ہم اپنے اسمبلی حلقے میں بھی ترقیاتی کام کرنے کی کوشش کریں گے۔لوگوں کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.