ETV Bharat / state

کرناٹک میں ایم آئی ایم کارپوریشن الیکشن لڑے گی - کرناٹک کی خبریں

رکن پارلیمان امتیاز جلیل بنگلور دورے پر ہیں، انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرناٹک میں سنجیدگی سے محنت کر رہے ہیں اوران کی پارٹی آئندہ ہونے والے کارپوریشن انتخابات میں پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترے گی ۔

karnataka: aimim will contest upcoming bbmp corporation polls
'اے آئی ایم آئی ایم کرناٹک میں کارپوریشن الیکشن لڑیں گی'
author img

By

Published : Jan 23, 2021, 3:51 PM IST

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے کرناٹک میونسپل کارپوریشن انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔بنگلور دورے پر پہنچے مجلس کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس کا اعلان کیا۔

اس موقع پر امتیاز جلیل نے بتایا کہ اے آئی ایم آئی ایم ریاست بہار کے بعد گجرات میں بھی اپنا جھنڈا گاڑناچاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم ملک کی مختلف ریاستوں میں پارٹی کو مضبوط بنانے میں مصروف ہے۔

'اے آئی ایم آئی ایم کرناٹک میں کارپوریشن الیکشن لڑیں گی'

انہوں نے کہا کہ بنگلورمیں توہین رسالت کی مخالفت یا تشدد میں گرفتار کئے گئے سینکڑوں افراد کی رہائی یا ان کے اہل خانہ کی امداد کے سلسلے میں اے آئی ایم آئی ایم کا کوئی رول نہیں رہا۔ اس موقع پر امتیاز جلیل نے کہا ان کی پارٹی اس معاملے میں قانونی امداد ضرور فراہم کرے گی۔

یاد رہے کہ بنگورو میں ہوئے گزشتہ کارپوریشن الیکشن میں اے آئی ایم آئی ایم نے انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن اسے کامیابی نہیں ملی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.