ETV Bharat / state

یادگیر :فصلوں کے نقصان کا معاوضہ دینے کا مطالبہ

author img

By

Published : Oct 20, 2020, 2:26 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں آج کرناٹک کسان یونین نے ریاستی حکومت سے بارش کی وجہ سے نقصان ہوئی فصلوں کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ساتھ میں انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو وزیراعلی کے نام ایک میورنڈم بھی سونپا۔

فصلوں کے نقصان کا معاوضہ دینے کا مطالبہ
فصلوں کے نقصان کا معاوضہ دینے کا مطالبہ

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں طوفانی بارش کے سبب ضلع کے اطراف و اکناف میں سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کاشت کی گئی فصل مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں، لہذا آج کرناٹک کسان یونین کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس کے روبرو فصلوں کے نقصان کا معاوضہ جلد از جلد دینے کے لیے مطالبہ کیا گیا۔اور ڈپٹی کمشنر کے توسط سے وزیرآعلی کرناٹک کو ایک یاداشت روانہ کی گئی۔

فصلوں کے نقصان کا معاوضہ دینے کا مطالبہ
اس موقع پر یادگیر کے کرناٹک کسان سنگھ کے صدر چنپا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اس سے یادگیر ضلع کے اطراف و اکناف پر موجود ہزاروں ایکڑ اراضی پر پھیلی ہوئی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔حکومت کی جانب سے کسانوں کے ان تباہ شدہ فصلوں کا معاوضہ دیے جانے کے مطالبہ کو لے کر آج ہم نے ڈپٹی کمشنر کے توسط سے وزیراعلی کرناٹک کو ایک یاداشت روانہ کر رہے ہیں، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعلیبی ایس یدی یورپا یادگیر میں سیلاب کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں۔تباہ ہوئی فصلوں کو فی ایکڑ، 50 ہزار روپے کے حساب سے معاوضہ دیا جائے۔اور سیلاب کی وجہ سے ایک کسان سبیا کی جو موت ہوئی ہے اس کو ریاستی حکومت کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے۔اس موقع پر کرناٹک کسان سنگھ کے سیکرٹری ساگر کے علاوہ سنگھ کے دوسرے ذمہ داران اور کئی دیہاتوں سے آئے کسان اس احتجاج میں شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.