ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ویر بھارتی فاؤنڈیشن کے صدر وجے ناتھ ہیرے مٹھ نے کہا کہ 'کیرالا حکومت ناموں کی تبدیلی کررہی ہے جب کہ ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'کیرالا حکومت نے جن ناموں کو تبدیل کیا ہے وہ کئی سو سالوں سے پرانے نام سے ہی جانے جاتے ہیں۔'
وجے ناتھ ہیرے مٹھ نے کہا کہ 'ان سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی اپنی زبان، اپنی ایک تاریخ اور اپنا کلچر ہوتا ہے اس لیے نام تبدیل کرنا غیر مناسب ہے۔'
اس موقع پر کنڑا ساہتیہ پریشد شاخ یادگیر کے سابق صدر ایینا ہندڈے کار نے کہا کہ 'کرناٹک حکومت کو چاہیے کہ وہ کیرالا حکومت سے بات کرے اور کاسرگوڈ کے موضوعات کے کنڑی ناموں کو بدلنے کے اقدام کو واپس لیے جانے کے سلسلے میں ان پر زور ڈالیں۔'
یہ بھی پڑھیں: یادگیر میں ترقیاتی کاموں پر توجہ مرکوز: وزیر شنکر
انہوں نے مزید کہا کہ 'اگر کیرالا حکومت پرانے ناموں کو باقی نہیں رکھتی ہے تو کنڑا ساہتیہ پریشد اس کی مخالفت کرے گا۔'