ضلع کے ہرے کیرور شہر میں مختلف محکموں کے عہدیداروں، سرکاری اسکولز و کالجز کے طلبا اور کنڑا تنظیموں کی جانب سے ’کنٹڑا راجستوا‘ منایا گیا۔
کرناٹک سورناہتا رکشنہ تنظیم کے سکریٹری سراج خان پٹھان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی زبان کنڑا سے ہم محبت کرتے ہیں تاہم اس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
اس موقعہ پر شہر میں جلوس نکالا گیا اور اسکولز و کالجز کے طلبا نے کلچرل پروگرامس کا اہتمام کیا۔