اس موقع پر کنڑا تنظیم کے صدر سچن پرتاپ نے کہا کہ کرناٹک حکومت مراٹھا ترقیاتی کارپوریشن قائم کر نے کے فیصلے کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج کیا گیا۔
حال ہی میں وزیر اعلیٰ بی ایس یدورپا کی قیادت میں ریاستی حکومت نے پہلی مرتبہ مراٹھا ترقیاتی کارپوریشن تشکیل دی ہے۔ حکومت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ ریاست میں موجود مراٹھا سماج کی معاشی، سماجی، تعلیمی اور مذہبی ترقی کے لئے یہ ادارہ قائم کیا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر حکومت نے اس ادارے کے لئے 50 کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف کنڑا تنظیمیں سڑکوں پر اتر آئی ہیں۔
مزید پڑھیں:
مسلم تنظیموں نے بھی کی کرناٹک بند کی حمایت کی
گزشتہ چند دنوں سے جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے منعقد ہورہے ہیں۔ بنگلور میں کنڑا تحریک کے صدر واٹال ناگراج کے صدارت میں احتجاجی سلسلہ جاری ہے۔ ریاست بھر میں مراٹھا تنظیموں کی مخالفت کی جارہی ہے۔