پولیس نے بتایا کہ سمپت کو سولیا سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔
جنوبی کنڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ بی ایم لکشمی پرساد نے بتایا کہ سمپت آج صبح جب اپنے گھر سے باہر نکل رہا تھا تو بدمعاشوں نے اسے گولی مار دی۔ واردات کو انجام دینے کے بعد بدمعاش ایک گاڑی سے فرار ہوگئے۔
![kalgi murder case: key accused shot dead](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/320-214-7791991-1058-7791991-1593257116033_2906newsroom_1593435638_701.jpg)
انہوں نے بتایا کہ بدمعاشوں نے سمپت پر تیز دھار ہتھیار سے بھی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ہماری شروعاتی جانچ کے مطابق بدمعاش سمپت کے جانکار تھے۔‘
ادھر ذرائع نے بتایا کہ سمپت کی موت سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ایک برس پہلے پولیس نے سمپت کو بی جے پی رہنما کے قتل کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔