ETV Bharat / state

Baburao Chinchansur بابو راؤ چنچنسور سڑک حادثہ میں زخمی

author img

By

Published : Apr 16, 2023, 7:41 PM IST

کانگریس امیدوار بابوراؤ چچنسور کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے سبب بابو راؤ چنچنسور شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ اس حادثے سے متعلق بابوراؤ کے ایک قریبی دوست نے بتایا کہ کار میں بابو راؤ چنچنسور دو ڈرائیورس اور ایک گن مین موجود تھا۔

بابو راؤ چنچنسور  سڑک حادثہ میں زخمی
بابو راؤ چنچنسور سڑک حادثہ میں زخمی

بیدر: یادگیر ضلع کے حلقہ اسمبلی گرمٹکل کے کانگریس امیدوار سابق وزیر بابوراو چچنسور کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی۔ جس کے سبب بابو راؤ چنچنسور شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق کل رات 30-12 بجے گلبرگہ آکاش وانی کیندر کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میں پچنسور کے پیر اور چہرہ پر شدید چوٹیں آئی ہیں، انہیں گلبرگہ کے یونائٹیڈ ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ روز انتخابی مہم ختم کر کے یادگیر سے گلبرگہ آرہے تھے کہ نیند کی حالت میں ڈرائیور سڑک کے درمیان موجود گڑھے سے کار کو گذارا جس کے بعد کار بے قابو ہوگئی جس کے سبب یہ حادثہ ہوا۔

اس حادثے سے متعلق بابوراو کے ایک قریبی دوست نے بتایا کہ کار میں بابو راؤ چنچنسور دوڈرائیورس اور ایک گن مین موجود تھا۔ تاہم انہیں کوئی زخم نہیں آئے۔ حادثہ کے فوری بعد مقامی افراد کی مدد سے بابو راؤ چنچنسور کو گلبرگہ شہر کے یونائٹیڈ ہاسپٹل میں شریک کر دیا گیا۔ جہاں ان کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔ کانگریس قائد کے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی کانگریس کے قائدین نے ہاسپٹل پہنچ کران کی عیادت کی اور طبیعت دریافت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Assembly Elections کانگریس نے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی

واضح رہے کہ علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے بااثر قائد بابو راؤ چنچنسور کی قانون ساز کونسل کی رکنیت ابھی دیڑھ سال باقی تھی اور امبیگر چوڈ یہ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدر کے عہدہ سے استعفیٰ دے کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی کانگریس پارٹی نے انہیں حلقہ اسمبلی گرمٹکل سے کانگریس نے میدان میں اتارا ہے۔ یادگیر کے تعلقہ گرمٹکل کے دیگر پارٹی کے امیدواروں میں بی جے پی سے محترمہ للیتا انپور ،جنتادل سیکولر پارٹی سے شران گوڈا کے ناموں کا اعلان ہو چکا ہے دیگر پارٹیوں کے امیدواروں کا اعلان ہونا باقی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.