ETV Bharat / state

Uniform Civil Code وزیراعظم نریندر مودی کو بھی نہیں پتہ کہ یکساں سول کوڈ کیا ہے

سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمان خان نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے متعدد رہنماوں کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نریندر مودی کو بھی یکساں سول کوڈ سے متعلق باریکی معلومات کا علم نہیں ہوگا۔انہوں نے یکساں سول کوڈ کو انتخابی منشور میں شامل کیا تھا اسی وجہ سے وہ اسے نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی نہیں پتہ کہ یکساں سول کوڈ کیا ہے

author img

By

Published : Jul 4, 2023, 5:32 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی نہیں پتہ کہ یکساں سول کوڈ کیا ہے

بنگلورو: بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی جانب سے یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے کی بات کی جارہی ہے لیکن بنا کسی مسودہ یا ڈرافٹ کہ جس کا نتیجہ یہ ہورہا ہے کہ عوام میں اور خاص کر مسلم سماج میں مغالطے یا کنفیوژن پیدا ہورہے ہیں۔ یکساں سول کوڈ کے سلسلے میں وضاحت کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمان خان نے کہا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایک سیاسی ایجنڈا ہے، جس کے متعلق بی جے پی کے رہنما خود نہیں جانتے کہ یو سی سی کیا ہے اور اسے صرف مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کے لئے لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سنیئر سیاسی رہنما اور سابق مرکزی وزیر رحمان خان نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے آج تک یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کا کوئی خاکہ یا ڈرافٹ تک دستیاب نہیں کرایا گیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کو خود نہیں پتہ کہ یونیفارم سول کوڈ کیا ہے۔ کے رحمان خان نے کہا کہ یکساں سول کوڈ غیر ضروری ہے۔یہ کہ آر ایس ایس کے رہنما بھی یونیفارم سول کوڈ کے مخالف تھے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت یونیفارم سول کوڈ کو اگلے پارلیمنٹ الیکشنز کے مد نظر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Hijab Clad Girl Bushra Mateen انجینئرنگ میں سولہ گول مڈل جیتنے والی باحجاب لڑکی بشری متین سے خاص بات چیت

ڈاکٹر کے رحمان خان نے سوال کیا کہ ہندو سماج ہی میں مختلف مذہبی طریقہ کار ہیں۔کئی ٹرائبل کمیونٹیز ہیں جن کا مذہب و کلچر بلکل مختلف ہے، ان سب کا کیا ہوگا؟ ۔یونیفارم سول کوڑ کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے آر. ایس. ایس کے آقاؤوں ہی کے نظریہ کے خلاف جانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے 2024 کے پارلیمانی انتخابات قریب آرہے ہیں، بی جے پی یونیفارم سول کوڈ کو ایک ہتھکنڈے طور پر استعمال کرنا چایتی یے تاکہ وہ ووٹوں کو پولارائز کر سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.