کے رحمان خان نے بتایا کہ سیکولر پارٹیوں کا انتخابات میں اتحاد نہ کرنا ایسے نتائج کی ایک بڑی وجہ ہے۔ کے رحمان خان نے مزید کہا کہ سیکولرازم کا دم بھرنے والی نام نہاد پارٹیاں اپنی انا میں اترا رہی ہیں اور یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ متحدہ طور پر ہی وہ بی جے پی کو انتخابی میدان میں شکست دے سکتے ہیں۔
سابق ڈپٹی چیئرمین نے کانگریس کو مشورہ دیا کہ وہ ان حالات میں اپنی انا کو ختم کرے۔ سبھی سیکولر پارٹیوں کو ساتھ لے اور ملک کو بچانے کے تئیں منصوبہ بندی کے ساتھ بی جے پی کے پولارائزیشن کے ایجنڈے کو ناکام کرے۔
یہ بھی پڑھیں:
PFI' Reaction to BJP's Victory': بی جے پی کی کامیابی سے مسلمان ہرگز مایوس نہ ہوں، پی ایف آئی