ETV Bharat / state

بیدر میں یوم قومی صحافت پر صحافیوں کو تہنیت پیش کی گئی - Journalists felicitated on National Journalism Day

کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹس ایسوسی ایشن بیدر کے زیر اہتمام ’’یومِ قومی صحافت‘‘ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں محمد امین نواز نے کہا کہ اُردو صحافیوں کو بھی پروفیشنل طریقہ سے آگے بڑھنا ہوگا ورنہ اُردو صحافت کا مستقبل تاریک ہوگا۔ Journalists were felicitated on National Journalism Day in Bidar

National Journalism Day
National Journalism Day
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 4:25 PM IST

بیدر: بیدر ضلع کے اردو صحافیوں کی رجسٹرڈ تنظیم ’’کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹس ایسوسی ایشن بیدر ‘‘ کے زیراہتمام ’’یومِ قومی صحافت‘‘ کے موقع پر بیدر اور چٹگوپہ تعلقہ کے اردو صحافیوں کو تہنیت پیش کی گئی۔ کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد یوسف رحیم بیدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’یومِ قومی صحافت ‘‘ پر ہم سب کے لیے کرنے کے بہت سے کام ہیں لیکن جو نمایاں کام ضلع بیدر میں اردو صحافیوں نے انجام دیے ہیں، اس کے پیش نظر آج انھیں تہنیت پیش کی جارہی ہے۔ محمد امین الدین نواز اردو زبان کے ایک پروفیشنل سینئر صحافی ہیں۔ آج کل خبر نویسی کے علاوہ ہفتہ واری مضامین بھی لکھ رہے ہیں، جو قومی سطح کے اخبار میں ہر ہفتہ شائع ہوتے ہیں۔ اس لیے انھیں تہنیت پیش کی گئی۔ سید شاہ روق حسن قادری نوجوان صحافی ہیں بلکہ صحافی ابن صحافی ابن صحافی ہیں۔ ان کے دادا محترم ایس آئی قادری نے بیدر میں روزنامہ ’’ادبی عکاس‘‘ شروع کیا تھا۔ ان کے والد شاہ سعید الحسن قادری نے ادبی عکاس کو آگے بڑھانے میں اہم رول ادا کیا۔ ان ہی کی سرپرستی میں اب تیسری نسل کے طور پر سید شاہ روق حسن قادری روزنامہ ’’ادبی عکاس‘‘ کے لیے خونِ جگر صرف کررہے ہیں، ان کی اس محنت اور اردو صحافت سے لگن کو دیکھتے ہوئے انھیں تہنیت پیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آج منایا جارہا ہے قومی یوم صحافت

اسی طرح تیسرے صحافی عبدالقدیر لشکری کا تعلق چٹگوپہ کے ایک دیہات نرنہ سے ہے۔ عبدالقدیر لشکری نے دیہی صحافت کو پروان چڑھانے میں دن رات ایک کردیے ہیں، وہ کسی خطرے اور دھمکی کی پروا نہیں کرتے۔ لہٰذا ان کی بے باکی اور خدمت کے پیش نظر کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹس ایسوسی ایشن بیدر انھیں تہنیت پیش کرتی ہے۔ ویسے وہ اس ایسوسی ایشن کے ضلع نائب صدر دوم ہیں۔ ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری محمد عمران خان نے امین نواز، رحمت اللہ رحمت شیموگوی نے سید شاہ روق حسن قادری اور محمد امجد حسین خازن ایسوسی ایشن نے عبدالقدیر لشکری کی شال پوشی کی اور تحفہ کے طور پر تینوں کو شیرینی پیش کی گئی۔

اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی محمد امین نواز نے کہا کہ یہ مسرت کا موقع ہے کہ آ ج کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہم سب ’’یوم قومی صحافت ‘‘ منارہے ہیں۔ انگریزی اور کنڑی صحافی پروفیشنل طریقہ سے کام کررہے ہیں تو اردو صحافیوں کو بھی پروفیشنل طریقہ سے آگے بڑھنا ہوگا ورنہ اردو صحافت کی جانب نئی نسل متوجہ نہیں ہوگی اور اردو صحافت کا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔ موصوف نے اُردو صحافیوں کو تلقین کی کہ وہ اُردو صحافت کو کمزور نہ سمجھیں۔ موصوف نے نوجوان صحافی عبدالقدیر لشکری کی محنت اور جدوجہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں اُن کی خبریں دیکھتا ہوں اور پڑھتا ہوں لیکن مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ وہ دیہی علاقے میں خبر نویسی کرتے ہوئے بھی اشتہارات حاصل کرتے ہیں۔ اشتہارات صحافت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔

میں عبدالقدیر لشکری کو ان کی محنت اور صحافتی سلیقہ مندی کے لیے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ پروگرام کا آغاز مفتی افسر علی ندوی نعیمی نائب خازن کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ان ہی کی دعا پر ’’یوم قومی صحافت ‘‘ تقریب اختتام کو پہنچی۔ اس موقع پر سراج الحسن شادمان، فوٹوگرافر محمد سلطان اور دیگر تقریب میں موجود تھے۔ اس طرح محمد سمير الدين نائب صدر عیدگاه بیدر نے نیشنل پریس ڈے پر سعید الحسن قادری، سید ید اللہ حسینی، امین نواز شجاع الدین، عبدالصمد منجو والا، مفتی افسر علی ندوی، محمد یوسف رحیم اور محمد امجد حسین و دیگر اردو صحافیوں کو تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ بیدر محمد غوث محمد وسیم الدین عرف بابا محمد، اکرم محمد علیم الدین اور دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.