یوتھ کانگریس کمیٹی کے ریاستی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ عبدالرزاق نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے دوسرا کووڈ امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے وہ ناکافی ہے۔ دوسرا یہ کہ اس کووڈ پیکج میں بھی صحافی احباب کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافی احباب کو ریاستی حکومت نے فرنٹ لائن قرار دیا ہے، باوجود اس کے ان کی امداد کے لئے ریاستی حکومت نے اس بار بھی کچھ اعلان نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو چاہیے کہ محکمہ صحت، محکمہ پولیس اور محکمہ بلدیہ کے ہم عصر اس کورونا کے اور لاک ڈاؤن کے ماحول میں صحافی احباب دن رات اپنی نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں، باوجود اس کے حکومت کا صحافیوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ ناقابل برداشت ہے۔
مزید پڑھیں:
کرناٹک: باپ، بیٹا اور بیٹی دس دن کے اندر فوت ہوگئے
ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت کو چاہیے کہ صحافی احباب کو بھی کووڈ امدادی پیکیج کا جلد سے جلد اعلان کرے۔