بیدر : حکومت کرناٹک نے اس سال کرناٹک راجیہ اتسو کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 68 شخصیتوں کو باوقار راجیہ اتسو ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ان اعزاز یافتہ شخصیات میں ریاست کرناٹک کے شہر بیجاپور کی مشہور و معروف شخصیت وہ سینیئر صحافی رفیع بھنڈاری شامل ہیں سینیئر صحافی رفیق بھنڈاری کو ان کی 38 سالہ صحافتی خدمات کے لئے کرناٹک کا باوقار راجیو اتسو ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
رفیع بھنڈاری سنجیدہ طبیعت، شائستہ فطرت، پرخلوص ملنسار شریف النفسی اور ادب نواز شخصیت کے مالک ہیں۔ آپ بہت نڈر اور بے باک صحافی ہیں۔ انہوں نے نہ صرف اردو صحافت بلکہ سرکاری اور غیر سرکاری سماجی اور ملی اداروں کے اہم عہدوں پر فائز ہو کر ملت کی خدمت کی ہے۔ جو پوری صحافتی برادری کیلئے اعزاز کی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Syed Nasir Hussain کانگرس پارٹی اقلیتوں کی ہمدرد ہے
آپ کرناٹک اردو اکاڈمی ، ریاستی اقلیتی کمیشن ، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان جیسے اہم ترین اداروں کے رکن بھی رہ کر اردو اور اقلیتی طبقہ کی خدمات انجام دی ہیں۔ آپ کو کرناٹک اردو اکادمی نے حسن اردو مولوی محمد باقر اور کرناٹک میڈیا، ڈاکٹر ممتاز احمد خان ایوارڈ سے بھی نوازا ہے۔