ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election 2023 جے ڈی ایس نتائج کے بعد ہی حکومت سازی کا فیصلہ کریگی: محمد اسد الدین - کرناٹک اردو نیوز

جنتادل سیکولر کے ترجمان محمد اسدالدین نے کہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ہی جے ڈی ایس حکومت سازی کا فیصلہ کرے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 13, 2023, 7:05 AM IST

جے ڈی ایس نتائج کے بعد ہی حکومت سازی کا فیصلہ کریگی

بنگلور: آج کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ وہیں کرناٹک اسمبلی انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لئے کنگ میکر کے طور پر شہرت یافتہ جنتا دل سیکولر پارٹی کے کیا اقدامات ہوں گے اس سے متعلق پارٹی کے ترجمان محمد اسد الدین نے کہا کہ انتخابات کے مکمل نتائج آنے کے بعد ہی پارٹی کے اعلیٰ لیڈران کی جانب سے مشورے کے بعد کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔ محمد اسد الدین نے مزید کہا کہ تنویر احمد نامی شخص کی جانب سے دیا گیا بیان غیر مستند ہے یا آتھینٹک نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص کا جے ڈی ایس پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ یاد رہے کہ تنویر احمد شخص جو کہ پہلے کبھی جے ڈی ایس پارٹی کے قومی ترجمان ہوا کرتے تھے گزشتہ چند مہینوں قبل ہی انہوں نے استعفیٰ دیا تھا تاہم اس کے باوجود جنتا دل سیکولر کے ترجمان کے طور پر میڈیا کو بیانات دیتے رہے ہیں، لیکن اب جے ڈی ایس کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ تنویر احمد پہلے جے ڈی ایس میں تھے لیکن اب نہیں ہیں لہذا ان کے کسی بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ تنویر احمد نے کہا تھا کہ جے ڈی (ایس) نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ کس پارٹی کے ساتھ حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم کس کے ساتھ حکومت بنانے جا رہے ہیں۔ مناسب وقت آنے پر ہم عوام کے سامنے اس کا اعلان کریں گے۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے جے ڈی ایس کے ترجمان محمد اسد الدین نے کہا کہ وہ (تنویر احمد) ہمارے ترجمان نہیں ہیں، اور وہ ہماری پارٹی کے بھی رکن نہیں ہیں، وہ کچھ بھی نہیں ہیں، وہ ہمیں بہت پہلے چھوڑ چکے ہیں، ہم نے حکومت کی تشکیل کے معاملے میں کچھ فیصلہ نہیں کیا ہے، ہم نتائج کا انتظار کریں گے، اور اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : Karnataka Election سینئرز اور جونیئرز کی حمایت ملے گی، شیوکمار کو اکثریت ملنے کا یقین

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.