ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election بی جے پی ترقیاتی کاموں کے بجائے غیر ضروری بیان بازی کرتی ہے، ہنومنت اپا

author img

By

Published : May 7, 2023, 8:31 PM IST

بیدر شہر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنتا دل سیکولر پارٹی کے ریاستی کارگزار صدر ہنومنت اپا نے بی جے پی اور کانگریس دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بی جے پی ترقیاتی کاموں کے بجائے غیر ضروری بیان بازی کرتی ہے، ہنومنت اپا

بیدر: جنتا دل سیکولر پارٹی کے ریاستی کارگزار صدر ہنومنت اپا نے بیدر شہر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنتادل سیکولر پارٹی پوری ریاست میں جیت کر دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ریاست میں جب بھی جنتا دل سیکولر پارٹی اقتدار میں آتی ہے، سیاست میں تبدیلیاں آتی ہے اور ریاست کی ترقی ممکن ہو پائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ڈی کمار سوامی کی عوام نواز اسکیموں نے ریاست کرناٹک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ پارٹی کو کسانوں کے قرض کی معافی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن کیلئے پارٹی کے منشور میں پنچ رتن اسکیموں کا ذکر کیا گیا ہے اور پارٹی کے اقتدار میں آنے پر ان پر عمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کانگریس پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اپوزیشن پارٹی کی جگہ بیٹھی، پھر بھی ریاست کے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کانگریس پر الزام لگایا کہ کانگریس نے کسی ضلع میں جا کر یہ نہیں دیکھا کہ حکومتی اسکیموں پر عمل ہو رہا ہے یا نہیں۔ کانگریس کرناٹک میں اپوزیشن کا درجہ نبھانے میں ناکام ہوئی ہے۔ اگر ریاست میں برسراقتدار بی جے پی کی بات کریں تو بی جے پی پارٹی ریاست میں ترقیاتی کاموں کے بجائے غیر ضروری بیان بازی اور ذات پات کی سیاست کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Sanjay Singh Slams Modi Govt بی جے پی نے عوام کا بھروسہ توڑا ہے، سنجے سنگھ

بتا دیں کہ پریس کا نفرنس میں ضلع صدر رمیش پاٹل سولپور بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس کے بعد چک پیٹ میں منعقد انتخابی مہم میں ہنومنت اپا نے انتخابی مہم کے دوران عوام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے امیدوار سوریہ کانت نا گمار پلی، اوما کانت ناگمار پلی اور کئی پارٹی کارکنان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.