بیدر :ریاست کرناٹک میں جماعت اسلامی کی جانب سے اسلامی تعلیمات کو مسلمانوں کے ساتھ ساتھ برادران وطن تک پہنچانے کے لئے گشتی لائبریری یعنی موبائل لائبریری کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔اس مہم کو لے کر لوگوں میں زبردست دلچسپی پائی جا رہی ہے۔
اس موبائل ویان کے سیلس مینیجر محمد ریاض نے بتایا کہ یہ موبائل ویان گزشتہ کئی دنوں سے بیدر ضلع کے مختلف تعلقہ جات میں عوامی مقامات پر گشت کر رہی ہے ۔اب یہ بیدر اسکول کالج، بس اسٹینڈ، مساجد ، مختلف چوراہوں، شاہین کیمپس ، وہ دیگر شہری حلقوں میں 23 جون تک یہ ویان گشت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی زبان کے علاوہ انگریزی اور اردو میں دینیات و اخلاقیات کی مختلف مصنفین کی کتابیں موجود ہیں جو نہایت ہی کم داموں میں فروخت کی جا رہی ہے۔ عوام میں مطالعے کے ذوق کو پروان چڑھانے اور سماج میں امن و امان کے لئے اٹھائے جانے والے اقدام کے ایک حصے کے طور پر مہم سے لوگ جڑنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں مقامی جماعت اسلامی کے تمام ذمہ داران کا بہت اہم رول ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Congress Meeting In Bidar Dist: بیدرضلع میں کانگرس کا اجلاس
ان کا کہنا ہے کہ بیدر شہری علاقوں میں 23 جون تک یہ موبائل لائبریری گشت کرتی رہے گی۔ انہوں نے بیدر کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دینیات اور مختلف علوم پر مشتمل معروف مصنفین کی کتابیں اس لائبریری کے ذریعہ سیل کی جا رہیں ہیں۔ اپنے علمی معلوماتی ذوق میں اضافہ کرنے کے لئے کتابیں خرید کر پڑھیں اور اپنے معلومات میں اضافہ کریں۔ اس موقع پر بیدر کے جماعت اسلامی کے ذمہ داران بھی موجود تھے