ETV Bharat / state

EID Milan Programme In Bidar نئی نسل کو اخلاق اور تہذیب سکھانے کی ضرورت ہے: جماعت اسلامی ہند - عید ملن کے پروگرامز کا سلسلہ

ضلع بیدر میں واقع رنگ مندر میں جماعت اسلامی ہند سدبھاؤنا منچ اور رابطہ ملت بیدر کے اشتراک سے عید ملن پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔ تمام رہنماؤں نے بھائی چارگی اور امن و امان پر زور دیا۔

نئی نسل کو اخلاق اور تہذیب سکھانے کی ضرورت ہے

author img

By

Published : May 3, 2023, 12:23 PM IST

نئی نسل کو اخلاق اور تہذیب سکھانے کی ضرورت ہے

بیدر: ریاست کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کی سرگرمیوں کے درمیان عید ملن کے پروگرامز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسی درمیان جماعت اسلامی ہند سدبھاؤنا منچ اور رابطہ ملت بیدر کے اشتراک سے رنگ مندر میں عیدملن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جماعت اسلامی منگلور کے جنرل سیکریٹری اسحق پتور نے عید ملن پروگرام کی صدارت کی۔انہوں نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج معاشرہ اضطراب اور بے چینی کا شکار ہے۔معاشرہ کو حقیقی امن و سکون انسانوں کی بے لوث خدمت سے حاصل ہوتا ہے، جہاں کوئی دنیاوی غرض نہ ہو بلکہ صرف اللہ کی رضا کیلئے خدمت انجام دی جائے۔

انہوں نے کہاکہ والدین کے ساتھ حسن سلوک اور ضعیف العمری میں ان کی خدمت کرنا، لڑکیوں کی اچھی تعلیم و تربیت مہیا کرانا اور انھیں بوجھ نہ سمجھنا، بلا لحاظ مذہب و ملت اپنے پڑوسیوں سے حسن سلوک کرنا اور اپنے گھر کی ذمہ داروں کو خوش دلی سے پورا کرنے ہی سے انسان کو سکون حاصل ہو سکتتا ہے۔ اس موقع پر عیسائی مذہب کے رہنما نیلسن نے کہا کہ دشمن سے امن اور دوستی کی بات کرنا ہی حقیقی امن ہے۔ دوسروں کی غلطیوں کو معاف کرنے سے تعلقات میں بہتری پیدا ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Karnataka Assembly Election جاگو کرناٹک مہم ریاست میں فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار سے دور کرنے کی اپیل

سکھ رہنما گیانی دربارہ سنگھ نے امن و بھائی چارہ کے فروغ پر زور دیا۔ لنگایت مذہب کے رہنما نے اپنے خطاب میں کہاکہ انسان دولت کے ذریعہ سکون حاصل کرنا چاہتا ہے جبکہ سکون دولت سے نہیں بلکہ اچھے عمل کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.