ETV Bharat / state

Jamaat-e-Islami Campaign in Ramadan: ماہ رمضان میں جماعت اسلامی کی مہم - بیدر میں جماعت اسلامی کا پروگرام

کرناٹک کے بیدر میں جماعت اسلامی ہند Jamaat-e-Islami Bidar نے کہا کہ ان کی جانب سے ایک مہم چلائی جا رہی ہے جو تینوں عشروں پر مشتمل ہے۔ Jamaat-e-Islami Campaign In Ramadan

Jamaat-e-Islami Campaign In Ramadan: ماہ رمضان میں جماعت اسلامی کی مہم

author img

By

Published : Apr 13, 2022, 4:08 PM IST

بیدر: جماعت اسلامی ہند شاخ بیدر کے رکن محمد آصف الدین رکن نے کہا کہ ماہ رمضان کے پہلے مرحلے میں استقبال رمضان کے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں، جس میں ماہ رمضان کی فضیلت Spiritual Virtues of Ramadan اور روزے نماز زکوۃ اور دیگر ماہ رمضان کی عبادتوں سے متعلق امت مسلمہ کو بتایا اور سمجھایا جاتا ہے۔ رمضان کے دوسرے عشرے میں مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوتا ہے۔ تیسرے عشرے میں چلنے والا مرحلہ تین بڑے کاموں پر مشتمل ہے، جس میں سماعت قرآن، اعتکاف اور برادران وطن کی خدمت میں قرآن مجید کی تقسیم شامل ہے۔

Jamaat-e-Islami Campaign in Ramadan: ماہ رمضان میں جماعت اسلامی کی مہم

انہوں نے بتایا کہ سماعت قرآن پروگرام کے دوران ان طلبا اور خواتین کے لیے الگ الگ پروگرام شہر کے مختلف علاقوں میں منعقد کیے جاتے ہیں۔ ماہ رمضان میں پہلے طاق راتوں کا اہتمام کیا جاتا تھا، مگر اس سال ہم نے دس دن کا اجتماعی اعتکاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعتکاف بیدر ضلع سطح پر ہوگا۔ بیدر ضلع کے ہر تعلقہ سے پانچ سے دس افراد اس اعتکاف میں حصہ لیں گے۔ Jamaat-e-Islami Campaign In Ramadan

یہ بھی پڑھیں: Ramadan Special Dish: ملک بھر میں رمضان کے موقع پر اسپیشل ڈشز سے بازار گلزار

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں قرآن کریم کا کا نزول بھی ہوا ہے۔ اس مناسبت سے جماعت اسلامی کی جانب سے برادران وطن میں خاص کر ضلع کے اعلی عہدے داران کو تحفہ قرآن مجید خود ان کی اپنی زبان میں دیا جائے گا۔ اس پروگرام میں سو لوگوں کو قرآن مجید تقسیم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس ماہ کے اختتام پر عید ملن کا ایک پروگرام بڑے پیمانے پر شہر کے رنگ مندر میں منعقد ہوگا۔ رابطہ ملت، سدبھاونا اور جماعت اسلامی ہند شاخ بیدر ان تینوں کے تعاون سے یہ پروگرام منعقد کیا جائےگا۔Jamaat-e-Islami Campaign In Ramadan

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.