ETV Bharat / state

Jamaat E Islami Bidar یونیفارم سول کوڈ کے خلاف جماعت اسلامی بیدر کی مہم تیز - کرناٹک میں بھی یونیفارم سول کوڈ

کرناٹک میں جماعت اسلامی ہند کی بیدر شاخ نے یونیفارم سول کوڈ کے خلاف مہم تیز کردی ہے۔ تنظیم کے ذمہ داروں نے مسلمانوں سے اس معاملے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

یونیفارم سول کوڈ کو لے کر جماعت اسلامی  بیدر کی مہم تیز

author img

By

Published : Jul 13, 2023, 11:46 AM IST

یونیفارم سول کوڈ کو لے کر جماعت اسلامی بیدر کی مہم تیز

بیدر: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک میں بھی یونیفارم سول کوڈ کے خلاف مسلم تنظیموں کی جانب سے مہم تیز کردی گئی ہے۔ مختلف تنظیموں کی جانب سے مسلمانوں سے یکساں سول کوڈ سے متعلق اظہار رائے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ جماعت اسلامی ہند شاخ بیدر کے امیر مقامی محمد معظم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جماعت اسلامی ہند شاخ بیدر کی جانب سے لا کمیشن آف انڈیا کو یو سی سی سے متعلق رائے بھیجنے کے مہم میں جماعت اسلامی کی جانب سے بھر پور کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی مختلف شاخیں جن میں طلبہ نوجوان اور خواتین کی زیلی تنظیمیں بھی اس مہم کے تحت عوام میں یو سی سی سے متعلق جانکاری فراہم کر رہی ہیں۔ تنظیم لا کمیشن آف انڈیا کو رائے بھیجنے میں خواتین کی بھی مدد کرنے میں پیش پیش ہے۔ نوجوان بھی ذمہ داری کے ساتھ مہم کو آگے بڑھانے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Sharia Conference In Bidar بیدر میں شریعت ایک عظیم نعمت کے عنوان پر جلسہ

ان کا کہنا ہے کی ضلع بیدر کی مساجد میں لا کمیشن آف انڈیا کو اپنی رائے بھیجنے کے لیے مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہدایت پر پرچیاں کیو آر کوڈ کے ذریعہ چسپاں کی گئی ہیں۔ اس پرچی پر جو کیو ار کوڈ دیا گیا ہے اس کو اسکین کر کے اپنے موبائل کے ذریعہ یو سی سی سے متعلق اپنی رائے لا کمیشن آف انڈیا کو سینڈ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.