ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election جگدیش شیٹر آئندہ الیکشن ہاریں گے، امت شاہ - کرناٹک اسمبلی الیکشن

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک رپیس کانفرنس میں کہا کہ 'جگدیش شیٹر کے کانگریس میں شامل ہونے سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'جگدیش شیٹر آئندہ کرناٹک اسمبلی انتخابات ہار جائیں گے۔' Amit Shah reaction on Jagadish Shettar

جگدیش شیٹر آئندہ الیکشن ہاریں گے، امت شاہ

author img

By

Published : Apr 25, 2023, 7:35 AM IST

ہبلی: مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے چیف الیکشن اسٹریٹجسٹ امت شاہ نے پیر کو کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ جگدیش شیٹر آئندہ کرناٹک اسمبلی انتخابات ہار جائیں گے کیونکہ ہبلی نے ہمیشہ بی جے پی کو ووٹ دیا ہے نہ کہ کسی فرد کو۔ امت شاہ نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ 'جگدیش شیٹر کے کانگریس میں شامل ہونے سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ جگدیش شیٹر خود الیکشن ہار جائیں گے۔ ہبلی نے ہمیشہ بی جے پی کو ووٹ دیا ہے نہ کہ کسی شخص کو اور بی جے پی کارکن متحد ہیں اور یقینی طور پر بی جے پی الیکشن جیتے گی۔ بی جے پی نے جگدیش شیٹر کو ہبلی دھارواڑ سنٹرل حلقہ سے الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ دینے سے انکار کرنے کے چند دن بعد شیٹر نے کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر وشویشور ہیگڈے کاگیری کو ایک خط بھیج کر بی جے پی ایم ایل اے کے طور پر اپنا استعفیٰ اور پارٹی کی پرائمری رکنیت سے استعفیٰ دے دینے کے بعد کانگریس میں شامل ہو گئے۔

جب امت شاہ سے پوچھا گیا کہ جگدیش شیٹر کو ٹکٹ کیوں نہیں دیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو ٹکٹ دینے سے انکار کیا گیا ہے۔ شیٹر جی واحد لیڈر نہیں ہیں جنہیں ٹکٹ دینے سے انکار کیا گیا ہے۔ کانگریس پارٹی کے اس بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ بی جے پی نے اس کے لنگایت لیڈروں کی تذلیل کی ہے، اس پر امت شاہ نے کہا کہ پرانی پارٹی کو اس کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل کرناٹک ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ جگدیش شیٹر نے بی جے پی سے استعفیٰ دے کر کانگریس میں شامل ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Shettar joins Congress: کرناٹک کے سابق وزیر اعلی جگدیش شیٹر کانگریس میں شامل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.