ETV Bharat / state

Karnataka Election Results وقف بورڈ چیئرمین شافی سعدی بی جے پی کے ایجنٹ، کانگریس رہنما عبیداللہ شریف کا الزام - Karnataka News

کرناٹک میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست جب کہ کانگریس پارٹی کو شاندا کامیابی ملی ہے۔ ریاست کی 224 سیٹوں میں سے صرف 65 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد بی جے پی کو اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا ہے تو وہیں کانگریس نے 135 سٹیوں پر جیت کر کے حکومت بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔

شافی سعدی
شافی سعدی
author img

By

Published : May 19, 2023, 10:08 AM IST

کانگریس رہنما عبیداللہ شریف کا کرناٹک وقف بورڈ چیئرمین شافی سعدی پر سنگین الزام

بنگلور: کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو شاندار کامیابی ملی ہے جس کے لئے کانگریس پارٹی کی جانب سے کرناٹک کے عوام کا شکریہ ادا کیا جارہا ہے۔ حال ہی میں کرناٹک وقف بورڈ کے چیئرمین شافی سعدی نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ کانگریس پارٹی اپنے مسلم ارکان اسمبلی سے کسی ایک کو ریاست کا نائب وزیر اعلی اور پانچ مسلم اراکین اسمبلی کو وزراء کے عہدے پر بحال کیا جائے۔

کرناٹک وقف بورڈ کے چیئرمین شافی سعدی کے اس مطالبہ پر کانگریس رہنما عبید اللہ شریف نے کہا کہ شافی سعدی وقف بورڈ میں ہو رہی بد عنوانیوں پر پردہ ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کی، تاہم وہ ناکام ہی رہے۔ عبید اللہ شریف نے مزید کہا کہ شافی سعدی آر ایس ایس و بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایجنٹ ہیں، لہٰذا ان کی جانب سے کانگریس سے کسی بھی طرح کا مطالبہ ناقابل قبول ہے۔
واضح رہے کہ شافی سعدی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ 224 حلقوں میں سے 15 حلقوں میں مسلم امیدواروں نے انتخابات میں قسمت آزمائی کی،جن میں سے نو کو کامیابی ملی، اس کے علاوہ 72 اسمبلی حلقے ایسے ہیں جہاں کانگریس نے مسلمانوں کی حمایت کی وجہ سے کامیابی حاصل کی ہے، لہٰذا کانگریس پارٹی اس بات کو ذہن نشیں کرے اور مسلمانوں کا شکریہ ادا کرنے کے طور پرکسی ایک مسلم رکن اسمبلی نائب وزیر اعلی اور پانچ مسلم اراکین اسمبلی کو وزارء کے عہدے پر بحال کیا جائے ۔

مزید پڑھیں: Karnataka Politics سدارمیا کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ، شیوکمار ہوں گے نائب وزیر اعلیٰ
شافی سعدی نے کہا تھا کہ کانگریس کی جیت میں مسلمانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے بدلے میں ہم ایک مسلم نائب وزیر اعلیٰ اور پانچ اہم وزراء جیسے وزارت داخہ، ریونیو اور شعبہ تعلیم میں عہدہ کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سنی علما بورڈ کے دفتر میں ایک ہنگامی میٹنگ کی تاکہ ان مطالبات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.