بیدر (کرناٹک): بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر شیلیندر نے کہاکہ بیدر جنوب حلقہ کے تحت آنے والے دیہاتوں میں جن کاموں کی فوری ضرورت ہے ہمیں ان کاموں کے بارے میں جانکاری دینی چاہئے۔ بیدر جنوب حلقہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر شیلیندر نے کے کے آر ڈی بی کلیان کرناٹک کا ریجنل ڈیولپمنٹ بورڈ ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ سرکاری اسکول میں بیت الخلا، پینے کے صاف پانی، نئے بلڈنگ سسٹم اور سمارٹ کلاس کے مسئلہ پر زیادہ زور دیا جائے گا۔
کسانوں کی مدد کے لیے کسان رابطہ سنٹر کی عمارت اچھی ہونی چاہیے، عمارت میں لیکیج ہونے کی صورت میں بارش کے موسم میں بیج اور آلات کی تقسیم میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، کسانوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتال میں مریضوں کے لیے بیت الخلا کی سہولت فراہم کی جائے اور لوگوں کے علاج معالجے کے بہتر انتظامات کیے جائیں۔ میٹنگ میں موجود ایجوکیشن آفیسر، ڈاکٹروں، محکمہ جانوروں کے افسران، زراعت کے افسران، محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران نے رکن اسمبلی کو ایک درخواست پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: Bidar Municipal Council بیدر مونسپل کونسل کے صدر اور نائب صدر کے انتخابات
ایم ایل اے نے کہا کہ تمام درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا اور بیدر اورچٹگپہ کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کے بعد لیبر لسٹ تیار کی جائے گی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ سب کو ہوشیار رہنا چاہیے اور لوگوں کو جواب دینا چاہیے تاکہ دو تین دن سے ہونے والی بارش سے کوئی نقصان نہ ہو۔ اس موقع پر کرن کمار پاٹل، کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔