ETV Bharat / state

Rahul Gandhi Visits Karnataka دوسروں سے سوال کرنا آسان خود سے سوال کرنا مشکل ہے: راہل گاندھی - کرناٹک اسمبلی انتخابات

دہلی میں اپنا سرکاری بنگلہ خالی کرنے کے بعد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ دوسروں سے سوال کرنا آسان ہے لیکن خود سے سوال کرنا مشکل ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 24, 2023, 8:20 AM IST

باگل کوٹ: راہل گاندھی اتوار کے روز کرناٹک میں آئندہ مہینے ہونے والے اسمبلی انتخابات سے متعلق دورے پر پہنچے، جہاں انہوں نے باگل کوٹ میں منعقدہ بسوا جینتی تقریب سے خطاب کیا۔ اس دوران راہل گاندھی نے کہا کہ جہاں اندھیرا ہوتا ہے، اسی اندھیرے میں کہیں نہ کہیں روشنی بھی نکلتی ہے۔ اس وقت سماج میں اندھیرا تھا، اس لیے بسوا جی اندھیرے میں روشنی بن کر نکلے۔ انسان یوں ہی روشنی نہیں دیتا، پہلے خود سے سوال کرنا پڑتا ہے، دوسروں سے سوال کرنا آسان ہے خود سے سوال کرنا مشکل ہے۔

کانگریس رہنما وائناڈ کے سابق رکن پارلیمان نے ہفتے کے روز اپنا سرکاری بنگلہ خالی کردیا ہے، اس دوران انہوں نے کہا کہ وہ سچ بولنے کے لیے کسی بھی طرح کی قیمت چکانے کے لیے تیار ہیں۔مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا مت سوچیں کہ سماج کے سامنے سچ بولنا آسان ہے۔ آج ہم ان کے(بسویشور) کے سامنے پھول رکھ رہے ہیں لیکن جب وہ زندہ تھے انہیں ڈرایا گیا ہوگا ان پر حملہ کیا گیا ہوگا لیکن وہ پیچھے نہیں ہٹے، انہوں نے سچائی کا راستہ نہیں چھوڑا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ اس لیے آج ہم ان کے سامنے پھول رکھتے ہیں جو ڈرتا ہے اس کے سامنے کوئی پھول نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ تغلق لین میں واقع سرکاری بنگلہ انہیں ملک کی عوام نے دیا تھا اور وہ وہاں 19 سال تک رہے۔ یاد رہے کہ راہل گاندھی نے سرکاری بنگلہ خالی کرنے کے بعد کہا تھا کہ بھارت کے لوگوں نے مجھے 19 سال تک یہ گھر دیا میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، یہ سچ بولنے کی قیمت چکانی پڑی ہے، میں سچ بولنے کے لیے کوئی بھی قیمت چکانے کو تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : Rahul Gandhi Vacated Bungalow راہل گاندھی نے سرکاری بنگلہ خالی کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.