ETV Bharat / state

بیدر: ایس آئی او کا مائنارٹی اسکالرشپ معاملے پر احتجاج - ایس آئی او کے حامیوں نے احتجاج

ISO Bidar Unit Submits Memorandum: اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا بیدر یونٹ کی جانب سے اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو دی جانے والی اسکالرشپ میں تاخیر اور منظم طریقے سے اسکالرشپ اسکیم کو ختم کرنے کی سازش کے خلاف ڈپٹی کمشنربیدر کے دفتر کے روبرو احتجاج منظم کیا گیا۔

ایس آئی او بیدر یونٹ کا وزیراعلی کو میمورنڈم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 2:33 PM IST

ایس آئی او بیدر یونٹ کا وزیراعلی کو میمورنڈم

بیدر : ریاست کرناٹک کے بیدر میں ایس آئی او کے حامیوں نے احتجاج کے بعد ڈپٹی کمشنر بیدر کے ذریعہ وزیر اعلی کرناٹک سدرامیا کو ایک یاداشت روانہ کی گئی۔ ایس آئی او نے مطالبہ کیا کہ جولائی 2023 کے بجٹ سیشن میں اقلیتی طبقہ کی ترقی کے لیے 2100 کروڑ روپے منظور کیے گئے تھے۔ اس میں سے 1700 کروڑ ڈائریکٹوریٹ آف میناریٹیز کو مختص کئے گئے جس میں پری میٹرک، پوسٹ میٹرک، میرٹ کم مینس، نیشنل اوورسیز اسکالرشپ کےلئے 160 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے لیکن گذشتہ 6 مہینوں کے دوران ڈائریکٹوریٹ آف میناریٹیز کو صرف 73.32 کروڑ روپیئے جاری کئے گئے ہیں جن میں سے صرف 7.21 کروڑ ہی خرچ ہوئے ہیں جو کل مختص رقم کا صرف 1 فیصد ہے۔ بقیہ رقم جلد از جلد جاری کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:بیدر میں جلسہ خطاب عام کی تیاریاں زوروں پر

دوسری طرف JRF Junior Research Fellowship.ماڈل کے تحت اقلیتی طلبہ کو ایم فل/پی ایچ ڈی کےلئے دی جانیوالی ماہانہ فیلوشپ کو 25ہزار سے گھٹا کر صرف 10 ہزار کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے کئی اسکالر طلبہ اپنی تحتقیق کو درمیان میں چھوڑ رہے ہیں۔ تنظیم ایس آئی او کا مطالبہ ہیکہ حکومت فیلوشپ نوٹیفکیشن 2016-17 کو صحیح طریقہ سے نافذ کرے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.