گلبرگہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ارون رنگاراجن نے اپنی سابق اہلیہ پر بچوں سے نہ ملنے دینے کا الزام لگاتے ہوئے، ان کے مکان کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے۔ سادہ لباس میں پولیس کے اعلیٰ عہدیدار کی اس حرکت پر لوگ حیرت زدہ رہ گئے اور میڈیا کے افراد جمع ہوگئے۔
بعدازاں طلاق شدہ خاتون کی جانب سے رنگاراجن پر جھگڑا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرائی گئی جس کے بعد پولیس جب ان کے مکان پہنچی تو وہ الجھن میں پڑ گئی کیونکہ رنگاراجن پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار تھے۔
رنگاراجن نے پولیس کو بتایا کہ وہ یہاں کسی کے ساتھ جھگڑا نہیں کر رہے ہیں بلکہ وہ اپنے جائز مطالبہ کو لیکر یہاں دھرنے پر بیٹھے ہیں۔
وسنت نگر میں مقیم طلاق شدہ اہلیہ نے بالآخر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ارون رنگاراجن کو انکے بچوں ملایا۔ بچوں سے ملاقات کے بعد رنگاراجن وہاں سے چلے گئے۔