ETV Bharat / state

Rajya Sabha Elections 2022: کرناٹک میں بی جے پی نے تین اور کانگریس نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی، جے ڈی ایس کو مایوسی

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 7:57 AM IST

کانگریس پارٹی کے امیدوار جے رام رمیش نے اپنی جیت پر کہا کہ یہ جیت ان کی جیت نہیں بلکہ پی سی سی کے سربراہ ڈی کے شیو کمار،سی ایل سی رہنما سدا رمیا،تمام ارکان اسمبلی کی جیت ہے، جنہوں نے شب روز محنت کرتے ہوئے اس جیت میں اہم کردار اداکیا ہے- BJP Wins Three Seats in Karnataka and Congress Win 1

جے رام رمیش
جے رام رمیش

بنگلور: کرنا ٹک میں چار راجیہ سبھا نشستوں میں سے بی جے پی نے تین سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے،جبکہ کانگریس پارٹی کو بھی ایک سیٹ پر جیت حاصل ہوئی ہے،وہیں علاقائی سیاسی جماعت جے ڈی ایس کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،بی جے پی کی جانب سے نرملاسیتا رمن،سٹی روی اور جگیش نے کامیابی حاصل کی، جبکہ کانگریس پارٹی کی جانب سے جے رام رمیش نے جیت حاصل کی ہے۔

کانگریس پارٹی کے امیدوار جے رام رمیش نے اپنی جیت پر کہا کہ یہ جیت ان کی جیت نہیں بلکہ پی سی سی کے سربراہ ڈی کے شیو کمار،سی ایل سی رہنما سدا رمیا،تمام ارکان اسمبلی کی جیت ہے، جنہوں نے شب روز محنت کرتے ہوئے اس جیت میں اہم کردار اداکیا ہے،راجیہ سبھا کے انتخابات کے نتائج کو لےکر سابق وزیر اعلیٰ و جے ڈی ایس کے سربراہ کمارسوامی نے کانگریس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے نتائج سے یہ صاف ظاہر ہوجاتا ہے کہ بی جے پی کی بی ٹیم کون ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس کی جانب سے کے رحمان خان کے بیٹے منصور علی خان کو بھی راجیہ سبھا انتخابات میں امیدوار کے طور پر میدان میں تھے،تام کانگریس کے پاس کامیاب ہونے کے لئے درکار ووٹوں کی کمی تھی۔

مزید پڑھیں:Rajya Sabha Elections 2022: راجیہ سبھا انتخابات میں گہلوت کا جادو! بی جے پی ایم اے ایل کی کراس ووٹنگ

ادھر سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ کانگریس اور جے ڈی ایس کو ایک دوسرے کی حمایت کی ضرورت تھی، اگر دونوں سیاسی جماعتیں باہمی طور پر ایک دوسرے کی مدد کرتیں تو اس سے بی جے پی ایک نشست کا نقصان ہوسکتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.