ETV Bharat / state

Interview With Asad Uddin: کرناٹک جنتادل سیکولر پارٹی کے ترجمان اسد الدین سے خصوصی گفتگو

author img

By

Published : Aug 2, 2023, 2:12 PM IST

Updated : Aug 2, 2023, 3:03 PM IST

ریاست کرناٹک کے جنتادل سیکولر پارٹی کے ریاستی ترجمان اسد الدین نے بتایا کہ پارٹی کے تمام اعلی ذمہ داران نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ جنتا دل سیکولر آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ان کی پارٹی تنہا الیکشن لڑے گی اور کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔

اسد الدین سے خصوصی گفتگو
اسد الدین سے خصوصی گفتگو
کرناٹک جنتادل سیکولر پارٹی کے ترجمان اسد الدین سے خصوصی گفتگو

بیدر: جنتادل سیکولر پارٹی کے ریاستی ترجمان اسد الدین نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جنتا دل سیکولر پارٹی ہمیشہ ریاست کی عوام اور ریاست کے مسائل کے لیے ہمیشہ عوام کے درمیان رہی ہے۔ ریاست کی عوام کا ترجمان بن کر پارٹی نے کرناٹک کی عوام کی آواز کو بلند کیا ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہمیشہ کوشش کی ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ مل کر انتخابات میں حصہ لینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام اعلی ذمہ داران نے یہ فیصلہ لیا ہے،کہ جنتا دل سیکولر آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کسی کے ساتھ مل کر انتخابات نہیں لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنتادل سیکولر پارٹی اپنے بھروسے پر ہمیشہ انتخابات میں حصہ لی ہے اور آنے والے انتخابات میں بھی جنتا دل سیکولر پارٹی تنہا مقابلہ کرے گی۔
کیا جنتا دل سیکولر پارٹی بی جے پی کے ساتھ الائنس کرے گی ؟اس سوال پر اسد الدین نے کہا کہ پارٹی کے اعلی ذمہ داران نے صاف طور پر واضح کر دیا ہے،کہ جنتا دل سیکولر پارٹی کسی سے الائنس نہیں کر رہی ہے۔ اسد الدین نے مزید کہا کہ جنتا دل سیکولر پارٹی عوام کے حق میں عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑی تھی اور ہمیشہ رہے گی عوامی کے مطالبات کو لے کر کسی سے بھی سوال کرنا پڑے تو ہم ضرور کریں گے۔

مذید پڑھیں: Cases Against Innocent Muslims بنگلورو ڈی جے ہلی کے مقدمات واپس لینے کی درخواست کی جانچ پر بی جے پی برہم

جنتا دل سیکولر پارٹی اگر بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملاتی ہے یا مل کر انتخابات لڑتی ہے، تو ایسے میں جنتا دل سیکولر پارٹی میں موجود مسلمانوں کا کیا موقوف ہوگا ؟ اس سوال پر اسد الدین نے کہا کہ اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ جہاں تک پارٹی کا کسی دوسرے پارٹی سے مل کر انتخاب لڑنے کی بات ہے یہ تو پارٹی کے ذمہ داران نے صاف کر دیا ہے کہ جنتا دل سیکولر پارٹی کسی کے ساتھ مل کر انتخابات نہیں لڑے گی۔

Last Updated : Aug 2, 2023, 3:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.