بیدر :ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں 18 نومبر 2023 بروز ہفتہ شام 7 بجے بسواکلیان کے سبھا بھون میں عبدالرزاق عرف بابا چودھری کی زیر صدارت میں عالمی مشاعرے کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔اس مشاعرے میں قومی و بین الاقوامی شہرت یافتہ شعراکرام کی شرکت متوقع ہے۔
اس عالمی مشاعرے میں طارق فاروق کینیڈا ، امتیاز وفا نیپال ، سمیرا عزیز سعودی عربیہ منظر بھوپالی بھوپال ، ندیم فاروق اتر پردیش ، وحید انصاری مالیگاوں ، ڈاکٹر قمر سرور احمد نگر مہاراشٹر ، اسد بستوی اتر پردیش ، افضال دانش بھوپال ، رادیکا متل اتر پردیش ، سہانا سید بینگلور، شمبوی سنگھ اتر پردیش ، شوانی سومی بیدر ، ارشاد انجم مالیگاؤں مہاراشٹر، ڈاکٹر افتخار شکیل رائچور کرناٹک، کے علاوہ مقامی شعراء مسرور نظامی اسلم دانش خواجہ خان اپنا کلام پیش کریں گے
اس مشاعرے میں ریاست کرناٹک کے وزیر برائے جنگلات ایشور کھنڈرے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں اس عالمی مشاعرے کی پوسٹر کی اجراء کے موقع پر بیدر شہر کے سینیئر کانگرس لیڈر و ریاستی مائنارٹی شعبے کے نائب صدر عبدالمنان سیٹھ ،بیدر کے اردو روزنامہ حیدراباد کرناٹک کے نیوز ایڈیٹر عبدالعلی کے علاوہ اردو صحافیوں شعراء ادبا و دیگر کی موجودگی میں اس عالمی مشاعرے کی پوسٹر کی رسم اجرا عمل میں آیا۔
یہ بھی پڑھیں:'ترقی کا واحد راستہ تعلیم ہی ہے'
مشاعرہ انتظامی کمیٹی کے ذمہ دار اسلم دانش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بسوا کلیان میں عالمی مشاعرے کی تیاری زوروں پر جاری ہے مشاعرہ انتظامی کمیٹی کے ذمہ داران اور عبدالرزاق عرف بابا چودھری کی نگرانی میں علاقے حیدراباد کرناٹک کے تمام6اضلاع کا دورہ کیا جا رہا ہے ۔