ETV Bharat / state

Seminar held in Bengaluru: بنگلور میں بین الاقوامی کثیر لسانی خطاطی کی نمائش اور سیمینار کا انعقاد - Bengaluru News

انسٹی ٹیوٹ آف انڈو اسلامک آرٹ اینڈ کلچر پرنسپل مختار احمد نے کہا کہ آرٹ لوگوں کو جوڑتا ہے، لہذا ملک میں لوگوں کے درمیان بھائی چارے کو فروغ دینے کے سلسلے میں معاشرے کے دانشوروں کی جانب سے اس قسم کے پروگرامز منعقد کئے جانے چاہیے۔

سیمینار کا انعقاد
سیمینار کا انعقاد
author img

By

Published : Mar 13, 2023, 3:26 PM IST

سیمینار کا انعقاد

بنگلور: انسٹی ٹیوٹ آف انڈو اسلامک آرٹ اینڈ کلچر (IIIAC) کے زیر اہتمام اور بیریز گروپ کے زیر سرپرستی تین روزہ کثیر لسانی بین الاقوامی خطاطی کی نمائش اور سیمینار ’میراج 2023‘ اتوار کی شام اختتام پذیر ہوا۔اختتامی تقریب کے دوران خطاطی کی اہمیت اور تین روزہ تقریب کے انعقاد کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک دستاویزی فلم بھی ریلیز کی گئی۔ دستاویزی فلم کی ریلیز کے بعد تقریب کے پہلے اور دوسرے دن کی ویڈیو جھلک بھی دکھائی گئی۔

اس بین الاقوامی ایگزیبیشن کے متعلق امور پر بات کرتے ہوئے ادارے کے پرنسپل مختار احمد نے کہا کہ آرٹ لوگوں کو جوڑتا ہے، لہذا ملک میں لوگوں کے درمیان بھائی چارے کو فروغ دینے کے سلسلے میں معاشرے کے دانشوروں کی جانب سے اس قسم کے پروگرامز منعقد کئے جانے چاہیے، اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سید بیئری نے کہا کہ بلا شبہ آرٹ کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،ایگزیبشن کا انعقاد کیا جانا یہ اس بات کی کوشش ہے کہ ہم اپنے ملک کو مزید خوبصورت بنائیں۔

معروف فنکار بالن نمبیار اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے، جبکہ ڈاکٹر ایم اے سلیم، آئی پی ایس، اے ڈی جی پی اور بنگلورو پولیس کے اسپیشل کمشنر فیروز، اسٹیٹ ایجنسی کے فیروز عبداللہ اور بیریز گروپ کے ڈائریکٹر مظہر بیری موجود تھے۔مظہر بیری نے مہمانوں اور حاضرین کو اپنے والد سید بیری کی جانب سے تقریب میں خوش آمدید کہا جو اپنی بہن کے انتقال کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ مظہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنی نوعیت کا پہلا کثیر لسانی پروگرام کامیاب رہا اور یہ منتظمین، فنکاروں اور رضاکاروں کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔بالن نمبیار نے منتظمین کو اس طرح کی تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اس تقریب میں شرکت کرنے پر فنکاروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ایم اے سلیم نے تقریب کے انعقاد اور اس کی کامیابی کے لیے IIIAC اور سید بیری کی کوششوں کو بھی سراہا، ادارے کے پرنسپل مختار احمد نے بھی سید بیری کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انتھک محنت اور اس تقریب کو حقیقت اور کامیابی سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے IIIAC کے قیام اور نمائش اور سیمینار کے انعقاد کے اغراض و مقاصد کے بارے میں اپنے تجربات بھی بتائے.

ترکی کے خطاط عفالدین کلیک، سلویٰ رسول، ابراہیم عبداللہ، سریش واگھمور اور دیگر فنکاروں نے بھی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے فن کی نمائش کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا. پروگرام کے اختتام پر تقریب میں حصہ لینے والے خطاطوں اور رضاکاروں کو بھی تقریب کی کامیابی میں تعاون کرنے پر مبارکباد دی گئی-

مزید پڑھیں:Urdu Sitaron ki Khoj کرناٹک میں اردو ستاروں کی کھوج پروگرام 29 نومبر کو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.