ETV Bharat / state

International Democracy Day بین الاقوامی یوم جمہوریت کے موقع بیدر میں تقریبات کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 4:14 PM IST

بیدر میں منعقدہ بین الاقوامی یوم جمہوریت کی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر رحیم خان نے کہاکہ ہم آئین کے مطابق کام کرتے ہیں ۔ہر شہری کے لئے آئین کے سلسلے میں بیداری ضروری ہے۔

بین الاقوامی یوم جمہوریت کے موقع بیدر میں تقریبات کا اہتمام

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع نہرو اسٹیڈیم میں بین الاقوامی یوم جمہوریت کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر تقریب کو خطاب کرتے ہوئے میونسپل ایڈمنسٹریشن اور حج کے وزیر رحیم خان نے کہاکہ ماضی میں صرف بادشاہ کے بیٹے اور امیروں کے بچے تعلیم یافتہ ہوتے تھے۔وہ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوتے تھے، آج امبیڈکر کے بنائے ہوئے آئین کی وجہ سے غریب بچے بھی تعلیم حاصل کر کے ڈاکٹر بن رہے ہیں۔ انجینئر بن رہے ہیں اور اعلیٰ عہدے حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج میڈیا کی آزادی آئینی حق کی وجہ سے ہے لیکن آج بھی بعض ممالک میں میڈیا کو آزادی سے لکھنے کا حق نہیں ہے۔ہمارا ملک آئین پر کھڑا ہے، اس لیے آج ہم سب پرامن زندگی گزار رہے ہیں اور ایک ودسرے کے ساتھ مل تہوار منا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Gulbarga Markazi Seerat Committee گلبرگہ میں مرکزی سیرت کمیٹی کا مشاورتی اجلاس

ان کا کہنا ہے کہ جمہوری ملک میں تمام لوگوں کو یکساں مواقع ملتے ہیں۔کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا ہے۔ہمیں اس سلسلے کو مستقبل میں برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ریاست کرناٹک میں تمام مذاہب کے لوگوں کو ترقی کے لئے یکساں موقع مل رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.