بیدر: کرناٹک کے بیدر ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو الگ الگ مقدمات میں ایک ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے قبضے سے دس لاکھ مالیت کے زیورات برآمد کیے گئے ہیں۔ Interstate Thief Arrested Gold Seized
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بیدر کشوربابو نے بتایا کہ گاندھی گنج پولیس اسٹیشن بیدر کے حدود میں دو اور ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں ایک کیس، اس طرح تین معاملات میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے قبضے سے مختلف سونے کے زیورات جن کی مالیت دس لاکھ روپے ہے ضبط کیے گئے۔ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرکے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم کرناٹک ریاست کے رائچور، ہبلی، دھارواڑ، بادامی، باگلکوٹ بیجاپور، کے علاوہ مہاراشٹرا کے سولہ پور شہر کے مکانات میں بھی چوری کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔'
سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ بیدر شہر میں 90 سی سی ٹی وی کیمرے پہلے ہی سے نصب کیے جا چکے ہیں اور مزید سی سی ٹی وی کیمرے شہر مختلف مقامات میں لگائے جانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بیدر کشور بابو نے گھروں میں چوری کی وارداتوں کو روکنے اور تفتیش کرنے والی ٹیم کے افسران اور عملہ کے کام کی ستائش کی۔
مزید پڑھیں: