بنگلور (کرناٹک) : ایم ای ایس امپلائز یونین (انڈین آرمی) بنگلور کی جانب سے ایک اہم اجلاس ’’جنرل باڈی میٹنگ 2023-2025' کا ادارے کے جنرل سیکریٹری پو سوامی کی صدارت میں انعقاد کیا گیا جس میں انڈین آرمی کے اعلیٰ افسران کے علاوہ بھارتیہ پرتی رکشا مزدور سنگھ کے لیڈران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں یونین کی کارگردی کے پریزینٹیشن کے بعد شوراج کو صدر کے طور پر چنا گیا۔
واضح رہے کہ بھارتیہ پرتی رکشا مزدور سنگھ کی جانب سے حال ہی میں ایک 7 روزہ ملک گیر آندولن کیا گیا جس میں بھارتیہ پرتی رکشا مزدور سنگھ کے لیڈر تھیرو کمار، بھارتیہ مزدور سنگھ کرناٹک کے جنرل سیکریٹری وشوہ ناتھ اور پو سوامی نے کہا کہ ’’نیو پینشن اسکیم ملازمین کے لئے خسارہ ہے‘‘ اور انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ نئی پنشن اسکیم ختم کی جائے اور اولڈ پینشن اسکیم کو واپس لایا جائے اور انہوں نے ڈفینس کے پرائوٹائزیشن کے خلاف بھی آواز اٹھائی۔
مزید پڑھیں: اولڈ پینشن اسکیم بحال کرنے کا مطالبہ
تھیرو کمار، وشوہ ناتھ اور پو سوامی نے بتایا کہ انہوں نے حکومت کو میمورینڈم پیش کیا ہے اور امید کر رہے ہیں کہ ان کی مانگیں پوری ہونگی۔ اس موقع پر آرمی بیس سے ریٹائر ہوئے 3 بزرگ افراد - سداشیو راجو، اشوتھ نرگہ سوامی اور کے وینکاٹیشن - کو اے جی ایم سپومین سونجا و دیگر افسران اور یونین لیڈرز کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی، ان کا شکریہ ادا کیا گیا اور ان کی زندگی کے سیکنڈ اننگز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
بھارتیہ پرتی رکشا مزدور سنگھ و بھارتیہ مزدور سنگھ کے لیڈران نے مزید بتایا کہ ’’اگر نریندر مودی کی اقتدار والی مرکزی بی جے پی حکومت نئی نیشنل پینشن اسکیم واپس لیکر پرانی پینشن اسکیم کو رائج نہیں کرتی ہے تو مزدوروں کی جانب سے زبردست احتجاج کیا جائے گا۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کی متعدد ریاستوں میں مختلف ایمپلائز یونینز کی جانب سے نئی پینشن اسکیم کے خلاف احتجاج جاری ہیں اور حکومت سے اولڈ پینشن اسکیم واپس متعاف کرائے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔