ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں آشا ورکرز اور آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سینٹر یادگیر نے مشترکہ طور پر محکمہ ہیلتھ کے (ڈی ایچ او) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ایک میمورنڈم پیش کیا اور یہ اپنے مطالبات کو پورا کرانے کے بعد ہی کام پر جانے کی بات کہی ہے۔
اس موقع پر مقامی آ شا ورکرز کے خواتین نے کہا کہ ہم لوگ محکمہ صحت کے ساتھ مل کام کرتے آرہے ہیں مگر کئی مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔
اس کے علاوہ کورونا وائرس کے تحت احتیاطی اقدامات کے طور پر لگائے گئے لاک ڈاؤن میں ہم نے دن رات محنت کی ہے۔
مگر ریاستی حکومت نے ہمارے ساتھ سوتیلا سلوک کرتے ہوئے ہمیں آج تک کسی قسم کی بھی کوئی امداد نہیں کی ہے۔
ریاستی حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہماری تنخواہ 12 ہزار روپے کی جائے سنیٹیزر، ماسک زیادہ مقدار میں دی جائے اوراس کے علاو خصوصی پی پی کٹ بھی فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن میں پریشان حال لوگوں کے لیے جو ریاستی حکومت کی جانب سے خصوصی پیکیج دینے کا اعلان کیا گیا ہے وہ خصوصی پیکیج آ شا ورکرز کو بھی دیا جائے۔
اس موقع پر آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سینٹر ضلع یادگیر کے صدر اومادیوی بھی موجود تھی۔