ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں اتحاد کالونی (وارڈ نمبر 14) میں سڑک کی خستہ حالی اور ترقیاتی کاموں کے لئے 70 لاکھ کا بجٹ پاس کیا گیا ہے۔ جس کا افتتاح آج رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے کیا۔
اس موقع پر رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے کہا کہ علاقے کے دیگر مسائل پر بھی جلد ہی غور و فکر کیا جائےگا۔ یہاں پر سب سے زیادہ غریب مزدور رہتے ہیں، جن کے لئے کووڈ ویکسین کیمپ بھی منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے علاقے کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ ویکسین کیمپ میں سبھی لوگ شرکت کریں اور ویکسین لینے سے نہ گھبرائیں۔ چار دنوں کے اندر یہاں کووڈ کیمپ لگایا جائے گا۔ جب کہ 18 سے زیادہ عمر والوں کو مفت ٹیکہ لگایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آج آپ کا دن کیسا رہے گا؟
انہوں نے مزید کہا کہ عوام اس کیمپ کا پورا فائدہ اٹھائیں اور کورونا کے خلاف جنگ کو کامیاب بنائیں۔