ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں ہدایت چارٹیبل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہدایت سنٹر لائبریری کا افتتاح عمل میں آیا۔
اس موقع پر جماعت اسلامی ہند شاخ گلبرگہ کے امیر تنویر ہاشمی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'طلباء کے لیے اس طرح کے لائبریری کا ہونا بہت ضروری ہے۔ بنگلور میں شروع کی گئی ہدایت سنٹر پروفیشنل لائبریری کے ذریعے کئی طلباء استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ طلباء کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے گلبرگہ شہر میں اس طرح کی لائبریری شروع کی گئی ہے۔ جس میں انجینئرنگ، میڈیکل، ایل ایل بی کے طلباء اور دیگر طلبہ لائبریری کا پورا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس لائبریری میں کل پچاس طلباء مطالیہ کر سکتے ہیں۔ آنے والے دنوں میں بہت جلد ڈیجیٹل لائبریری کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔'
یہ بھی پڑھیں: دہلی فساد معاملہ: اب تک 30 ملزمین رہا
اس موقع پر ایڈوکیٹ محمد اعظم الدین نے کہا کہ 'آج لائبریری کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے۔ طلبہ کو مطالیہ کر نے کے لیے لائبریری جانے کا شوق رکھنا چاہئے کیوں کہ لائبریری میں ہر طرح کی کتابوں کا مطالبہ کر نے کا موقع مل سکتا ہے۔ اسی مقصد سے آج ہدایت سنٹر لائبریری کا قیام کیا گیا ہے۔'