اس موقع پر کانگریس کے کئی رہنماؤں کے علاوہ کتاب کے مصنف روی بھی موجود تھے۔
روی کا کہنا ہے کہ 'ڈاکٹر میلکا ارجن کھرگے نے گلبرگہ کی عوام کے فلاح و بہبود کے لیے کئی ترقیاتی کام کیے ہیں اسی لیے اس کتاب کا اجراء انتخاب سے قبل کیا گیا'۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس کتاب کے ذریعہ لوگوں کو کانگریس کے ترقیاتی کاموں سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں'۔
واضح رہے کہ کایکا کا مطلب دیکھ ریکھ کرنے والا، منتظم، محافظ ہوتا ہے۔